Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَلَٮِٕنۡ اَذَقۡنٰهُ رَحۡمَةً مِّنَّا مِنۡۢ بَعۡدِ ضَرَّآءَ مَسَّتۡهُ لَيَقُوۡلَنَّ هٰذَا لِىۡ ۙ وَمَاۤ اَظُنُّ السَّاعَةَ قَآٮِٕمَةً  ۙ وَّلَٮِٕنۡ رُّجِعۡتُ اِلٰى رَبِّىۡۤ اِنَّ لِىۡ عِنۡدَهٗ لَـلۡحُسۡنٰى‌ ۚ فَلَـنُنَـبِّـئَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَلَـنُذِيۡقَنَّهُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ غَلِيۡظٍ‏ ﴿50﴾
اور جو مصیبت اسے پہنچ چکی ہے اس کے بعد اگر ہم اسے کسی رحمت کا مزہ چکھائیں تو وہ کہہ اٹھتا ہے کہ اس کا تو میں حقدار ہی تھا اور میں تو خیال نہیں کر سکتا کہ قیامت قائم ہوگی اور اگر میں اپنے رب کے پاس واپس کیا گیا تو بھی یقیناً میرے لئے اس کے پاس بھی بہتری ہے ، یقیناً ہم ان کفار کو ان کے اعمال سے خبردار کریں گے اور انہیں سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔
و لىن اذقنه رحمة منا من بعد ضراء مسته ليقولن هذا لي و ما اظن الساعة قاىمة و لىن رجعت الى ربي ان لي عنده للحسنى فلننبن الذين كفروا بما عملوا و لنذيقنهم من عذاب غليظ
And if We let him taste mercy from Us after an adversity which has touched him, he will surely say, "This is [due] to me, and I do not think the Hour will occur; and [even] if I should be returned to my Lord, indeed, for me there will be with Him the best." But We will surely inform those who disbelieved about what they did, and We will surely make them taste a massive punishment.
Aur jo museebat ussay phonch chuki hai iss kay baad agar hum issay kissi rehmat ka maza chakhayen to woh keh uthta hai kay iss ka to mein haqdaar hi tha aur mein to khayal hi nahi ker sakta kay qayamat qaeem hogi aur agar mein apnay rab kay pass wapis kiya gaya to bhi yaqeenan meray liye uss kay pass bhi behtri hai yaqeenan hum inn kuffaar ko unkay aemaal say khabardaar keren gay aur unhen sakht azab ka maza chakhayen gay.
اور جو تکلیف اسے پہنچتی تھی اگر اس کے بعد ہم اسے اپنی طرف سے کسی رحمت کا مزہ چکھا دیں تو وہ لازم یہ کہے گا کہ : یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت آنے والی ہے ، اور اگر مجھے اپنے رب کے پاس واپس بھیجا بھی گیا تو مجھے یقین ہے کہ اس کے پاس بھی مجھے خوش حالی ہی ضرور ملے گی ۔ اب ہم ان کافروں کو یہ ضرور جتلائیں گے کہ انہوں نے کیا عمل کیے ہیں اور انہیں ایک سخت عذاب کا مزہ ضرور چکھائیں گے ۔
اور اگر ہم اسے کچھ اپنی رحمت کا مزہ دیں ( ف۱۲٤ ) اس تکلیف کے بعد جو اسے پہنچی تھی تو کہے گا یہ تو میری ہے ( ف۱۲۵ ) اور میرے گمان میں قیامت قائم نہ ہوگی اور اگر ( ف۱۲٦ ) میں رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو ضرور میرے لیے اس کے پاس بھی خوبی ہی ہے ( ف۱۲۷ ) تو ضرور ہم بتادیں گے کافروں کو جو انہوں نے کیا ( ف۱۲۸ ) اور ضرور انہیں گاڑھا عذاب چکھائیں گے ( ف۱۲۹ )
مگر جوں ہی کہ سخت وقت گزر جانے کے بعد ہم اسے اپنی رحمت کا مزا چکھاتے ہیں ، یہ کہتا ہے کہ میں اسی کا مستحق ہوں 66 ، اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت کبھی آئے گی ، لیکن اگر واقعی میں اپنے رب کی طرف پلٹایا گیا تو وہاں بھی مزے کروں گا ۔ حالانکہ کفر کرنے والوں کو لازما ہم بتا کر رہیں گے کہ وہ کیا کر کے آئے ہیں اور انہیں ہم بڑے گندے عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔
اور اگر ہم اسے اپنی جانب سے رحمت ( کا مزہ ) چکھا دیں اُس تکلیف کے بعد جو اُسے پہنچ چکی تھی تو وہ ضرور کہنے لگتا ہے کہ یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت برپا ہونے والی ہے اور اگر میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو بھی اس کے حضور میرے لئے یقیناً بھلائی ہوگی سو ہم ضرور کفر کرنے والوں کو اُن کاموں سے آگاہ کر دیں گے جو انہوں نے انجام دیئے اور ہم انہیں ضرور سخت ترین عذاب ( کا مزہ ) چکھا دیں گے
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :66 یعنی یہ سب کچھ مجھے اپنی اہلیت کی بنا پر ملا ہے اور میرا حق یہی ہے کہ میں یہ کچھ پاؤں ۔