Surah

Information

Surah # 41 | Verses: 54 | Ruku: 6 | Sajdah: 1 | Chronological # 61 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاِذَاۤ اَنۡعَمۡنَا عَلَى الۡاِنۡسَانِ اَعۡرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖ‌ۚ وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ فَذُوۡ دُعَآءٍ عَرِيۡضٍ‏ ﴿51﴾
اور جب ہم انسان پر اپنا انعام کرتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور کنارہ کش ہو جاتا ہے اور جب اسے مصیبت پڑتی ہے تو بڑی لمبی چوڑی دعائیں کرنے والا بن جاتا ہے ۔
و اذا انعمنا على الانسان اعرض و نا بجانبه و اذا مسه الشر فذو دعاء عريض
And when We bestow favor upon man, he turns away and distances himself; but when evil touches him, then he is full of extensive supplication.
Aur jab hum insan per apna inam kertay hain to woh mun pher leta hai aur kinara kash hojata hai aur jab ussay museebat parti hai to bari lambi chori duyen kerney wala bann jata hai.
اور جب ہم انسان پر کوئی انعام کرتے ہیں تو وہ منہ موڑ لیتا اور پہلو بدل کر دور چلا جاتا ہے ، اور جب اسے کوئی برائی چھو جاتی ہے تو وہ لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے ۔
اور جب ہم آدمی پر احسان کرتے ہیں تو منہ پھیر لیتا ہے ( ف۱۳۰ ) اور اپنی طرف دور ہٹ جاتا ہے ( ف۱۳۱ ) اور جب اسے تکلیف پہنچتی ہے ( ف۱۳۲ ) تو چوڑی دعا والا ہے ( ف۱۳۳ )
انسان کو جب ہم نعمت دیتے ہیں تو وہ منہ پھیرتا ہے اور اکڑ جاتا ہے 67 ۔ اور جب اسے کوئی آفت چھو جاتی ہے تو لمبی چوڑی دعائیں کرنے لگتا ہے 68 ۔
اور جب ہم انسان پر انعام فرماتے ہیں تو وہ منہ پھیر لیتا ہے اور اپنا پہلو بچا کر ہم سے دور ہو جاتا ہے اور جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو لمبی چوڑی دعا کرنے والا ہو جاتا ہے
سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :67 یعنی ہماری اطاعت و بندگی سے منہ موڑتا ہے اور ہمارے آگے جھکنے کو اپنی توہین سمجھنے لگتا ہے ۔ سورة حٰمٓ السَّجْدَة حاشیہ نمبر :68 اس مضمون کی متعدد آیات اس سے پہلے قرآن مجید میں گزر چکی ہیں ۔ اس کو پوری طرح سمجھنے کے لیے حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں : تفہیم القرآن جلد دوم ، یونس ، حاشیہ ۱۵ ، ہود ، حاشیہ ۱۰ ، بنی اسرائیل ، حاشیہ ۱۰۲ ۔ جلد سوم ، الروم ، حواشی ۵۲ تا ۵٦ ، جلد چہارم ، الزمر آیات ۸ ۔ ۹ ۔ ٤۹ ۔