Surah

Information

Surah # 42 | Verses: 53 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 62 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 23, 24, 25, 27, from Madina
لَهٗ مَقَالِيۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ‌ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ‏ ﴿12﴾
آسمانوں اور زمین کی کنجیاں اسی کی ہیں جس کی چاہے روزی کشادہ کردے اور تنگ کردے ، یقیناً وہ ہرچیز کو جاننے والا ہے ۔
له مقاليد السموت و الارض يبسط الرزق لمن يشاء و يقدر انه بكل شيء عليم
To Him belong the keys of the heavens and the earth. He extends provision for whom He wills and restricts [it]. Indeed He is, of all things, Knowing.
Aasmano aur zamin ki kunjiyan ussi ki hain jiss ki chahye rozi kushada ker day aur tang ker day yaqeenan woh her cheez jannay wala hai.
آسمانوں اور زمین کی ساری کنجیاں اسی کے قبضے میں ہیں ، وہ جس کے لیے چاہتا ہے رزق میں وسعت اور تنگی کرتا ہے ، یقینا وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔
اسی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ( ف۲۰ ) روزی وسیع کرتا ہے جس کے لیے چاہے اور تنگ فرماتا ہے ( ف۲۱ ) بیشک وہ سب کچھ جانتا ہے ،
آسمانوں اور زمین کے خزانوں کی کنجیاں اسی کے پاس ہیں ، جسے چاہتا ہے کھلا رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا دیتا ہے ، اسے ہر چیز کا علم ہے 19 ۔
وہی آسمانوں اور زمین کی کُنجیوں کا مالک ہے ( یعنی جس کے لئے وہ چاہے خزانے کھول دیتا ہے ) وہ جس کے لئے چاہتا ہے رِزق و عطا کشادہ فرما دیتا ہے اور ( جس کے لئے چاہتا ہے ) تنگ کر دیتا ہے ۔ بیشک وہ ہر چیز کا خوب جاننے والا ہے
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :19 یہ دلائل ہیں اس امر کے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کیوں ولی برحق ہے ، اور کیوں اسی پر توکل کرنا صحیح ہے اور کیوں اسی کی طرف رجوع کیا جانا چاہیے ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم ، النمل ، حواشی ۷۳تا۸۳ ، الروم ، حواشی ۲۵ تا ۳۱ )