Surah

Information

Surah # 42 | Verses: 53 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 62 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 23, 24, 25, 27, from Madina
مَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ حَرۡثَ الۡاٰخِرَةِ نَزِدۡ لَهٗ فِىۡ حَرۡثِهٖ‌ۚ وَمَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ حَرۡثَ الدُّنۡيَا نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا وَمَا لَهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنۡ نَّصِيۡبٍ‏ ﴿20﴾
جس کا ارادہ آخرت کی کھیتی کا ہو ہم اسے اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے اور جو دنیا کی کھیتی کی طلب رکھتا ہو ہم اسے اس میں سے ہی کچھ دے دیں گے ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں ۔
من كان يريد حرث الاخرة نزد له في حرثه و من كان يريد حرث الدنيا نؤته منها و ما له في الاخرة من نصيب
Whoever desires the harvest of the Hereafter - We increase for him in his harvest. And whoever desires the harvest of this world - We give him thereof, but there is not for him in the Hereafter any share.
Jiss ka iradah aakhirat ki kheti ka ho hum ussay uss ki kheti mein taraqqi den gay aur jo duniya ki kheti ki talab rakhta ho hum ussay uss mein say ho kuch dey den gay aisay shaks ka aakhirat mein koi hissa nahi.
جو شخص آخرت کی کھیتی چاہتا ہو ، ہم اس کی کھیتی میں اضافہ کریں گے ، اور جو شخص ( صرف ) دنیا کی کھیتی چاہتا ہو ، ہم اسے اسی میں سے دے دیں گے ، ( ٤ ) اور آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ۔
جو آخرت کی کھیتی چاہے ( ف۵٤ ) ہم اس کے لیے اس کی کھیتی بڑھائیں ( ف۵۵ ) اور جو دنیا کی کھیتی چاہے ( ف۵٦ ) ہم اسے اس میں سے کچھ دیں گے ( ف۵۷ ) اور آخرت میں اس کا کچھ حصہ نہیں ( ف۵۸ )
جو کوئی آخرت کی کھیتی چاہتا ہے اس کی کھیتی کو ہم بڑھاتے ہیں ، اور جو دنیا کی کھیتی چاہتا ہے اسے دنیا ہی میں سے دیتے ہیں مگر آخرت میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے 37 ۔
جو شخص آخرت کی کھیتی چاہتا ہے ہم اُس کے لئے اُس کی کھیتی میں مزید اضافہ فرما دیتے ہیں اور جو شخص دنیا کی کھیتی کا طالب ہوتا ہے ( تو ) ہم اُس کو اس میں سے کچھ عطا کر دیتے ہیں ، پھر اُس کے لئے آخرت میں کچھ حصہ نہیں رہتا
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :37 گزشتہ آیت میں دو حقیقتیں بیان کی گئی تھیں جن کا مشاہدہ ہم ہر وقت ہر طرف کر رہے ہیں ۔ ایک یہ کہ تمام بندوں پر اللہ کا لطف عام ہے ۔ دوسرے یہ کہ اس کی عطا و بخشش اور رزق رسانی سب کے لیے یکساں نہیں ہے بلکہ اس میں فرق و تفاوُت پایا جاتا ہے ۔ اب اس آیت میں بتایا جا رہا ہے کہ اس لطف اور رزق رسانی میں جزوع تفاوُت تو بے شمار ہیں مگر ایک بہت بڑا اصولی تفاوت بھی ہے ، اور وہ یہ ہے کہ آخرت کے طالب کے لیے ایک طرح کا رزق ہے اور دنیا کے طالب کے لیے دوسری طرح کا رزق ۔ یہ ایک بڑی اہم حقیقت ہے جسے ان مختصر الفاظ میں بیان فرمایا گیا ہے ۔ ضرورت ہے کہ اسے پوری تفصیل کے ساتھ سمجھ لیا جائے ، کیونکہ یہ ہر انسان کو اپنا رویہ متعین کرنے میں مدد دیتی ہے ۔ آخرت اور دنیا ، دونوں کے لیے سعی و عمل کرنے والوں کو اس آیت میں کسان سے تشبیہ دی گئی ہے جو زمین تیار کرنے سے لے کر فصل کے تیار ہونے تک مسلسل عرق ریزی اور جاں فشانی کرتا ہے اور یہ ساری محنتیں اس غرض کے لیے کرتا ہے کہ اپنی کھیتی میں جو بیج وہ بو رہا ہے اس کی فصل کاٹے اور اس کے پھل سے متمتع ہو ۔ لیکن نیت اور مقصد کے فرق ، اور بہت بڑی حد تک طرز عمل کے فرق سے بھی ، آخرت کی کھیتی بونے والے کسان اور دنیا کی کھیتی بونے والے کسان کے درمیان فرق عظیم واقع ہو جاتا ہے ، اس لیے دونوں کی محنتوں کے نتائج و ثمرات بھی اللہ تعالیٰ نے مختلف رکھے ہیں ، حالانکہ دونوں کے کام کرنے کی جگہ یہی زمین ہے ۔ آخرت کی کھیتی بونے والے کے متعلق اللہ تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ دنیا اسے نہیں ملے گی ۔ دنیا تو کم یا زیادہ بہرحال اس کو ملنی ہی ہے ، کیونکہ یہاں اللہ جل شانہ کے لطف عام میں اس کا بھی حصہ ہے اور رزق نیک و بد سبھی کو یہاں مل رہا ہے ۔ لیکن اللہ نے اسے خوش خبری دنیا ملنے کی نہیں بلکہ اس بات کی سنائی ہے کہ اس کی آخرت کی کھیتی بڑھائی جائے گی ، کیونکہ اسی کا وہ طالب ہے اور اسی کے انجام کی اسے فکر لاحق ہے ۔ اس کھیتی کے بڑھائے جانے کی بہت سی صورتیں ہیں ۔ مثلاً جس قدر زیادہ نیک نیتی کے ساتھ وہ آخرت کے لیے عمل صالح کرتا جائے گا اسے اور زیادہ نیک عمل کی توفیق عطا کی جائے گی اور اس کا سینہ نیکیوں کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ پاک مقصد کے لیے پاک ذرائع اختیار کرنے کا جب وہ تہیہ کر لے گا تو اس کے لیے پاک ہی ذرائع میں برکت دی جائے گی اور اللہ اس کی نوبت نہ آنے دے گا کہ اس کے لیے خیر کے سارے دروازے بند ہو کر صرف شر ہی کے دروازے کھلے رہ جائیں ۔ اور سب سے زیادہ یہ کہ دنیا میں اس کی تھوڑی نیکی بھی آخرت میں کم از کم دس گنی تو بڑھائی ہی جائے گی ، اور زیادہ کی کوئی حد نہیں ہے ، ہزاروں لاکھوں گنی بھی اللہ جس کے لیے چاہے گا بڑھا دے گا ۔ رہا دنیا کی کھیتی بونے والا ، یعنی وہ شخص جو آخرت نہیں چاہتا اور سب کچھ دنیا ہی کے لیے کرتا ہے ، اسے اللہ تعالیٰ نے اس کی محنت کے دو نتائج صاف صاف سنا دیے ہیں ۔ ایک یہ کہ خواہ وہ کتنا ہی سر مارے ، جس قدر دنیا وہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ پوری کی پوری اسے نہیں مل جائے گی ، بلکہ اس کا ایک حصہ ہی ملے گا ، جتنا اللہ نے اس کے لیے مقرر کر دیا ہے ۔ دوسرے یہ کہ اسے جو کچھ ملنا ہے بس دنیا ہی میں مل جائے گا ، آخرت کی بھلائیوں میں اس کا کوئی حصہ نہیں ہے ۔