Surah

Information

Surah # 42 | Verses: 53 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 62 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 23, 24, 25, 27, from Madina
تَرَى الظّٰلِمِيۡنَ مُشۡفِقِيۡنَ مِمَّا كَسَبُوۡا وَهُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمۡ‌ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِىۡ رَوۡضَاتِ الۡجَـنّٰتِ‌ۚ لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَضۡلُ الۡكَبِيۡرُ‏ ﴿22﴾
آپ دیکھیں گے کہ یہ ظالم اپنے اعمال سے ڈر رہے ہونگے جن کے وبال ان پر واقع ہونے والے ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے وہ بہشتوں کے باغات میں ہوں گے وہ جو خواہش کریں اپنے رب کے پاس موجود پائیں گے یہی ہے بڑا فضل ۔
ترى الظلمين مشفقين مما كسبوا و هو واقع بهم و الذين امنوا و عملوا الصلحت في روضت الجنت لهم ما يشاءون عند ربهم ذلك هو الفضل الكبير
You will see the wrongdoers fearful of what they have earned, and it will [certainly] befall them. And those who have believed and done righteous deeds will be in lush regions of the gardens [in Paradise] having whatever they will in the presence of their Lord. That is what is the great bounty.
Aap dekhen gay kay yeh zalim apnay aemaal say darr rahey hongay jinn kay wabal inn per waqey honey walay hain aur jo log eman laye aur unhon ney nek aemaal kiyey woh bahishton kay baghaat mein hongay woh jo khuwaish keren apnay rab kay pass mojood payen gay yehi hai bara fazal.
۔ ( اس وقت ) تم ان ظالموں کو دیکھو گے کہ انہوں نے جو کمائی کی ہے ، اس ( کے وبال ) سے سہمے ہوئے ہوں گے ، اور وہ ان پر پڑ کر رہے گا ، اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ جنتوں کی کیا ریوں میں ہوں گے ۔ انہیں اپنے پروردگار کے پاس وہ سب کچھ ملے گا جو وہ چاہیں گے ۔ یہی بڑا فضل ہے ۔
تم ظالموں کو دیکھو گے کہ اپنی کمائیوں سے سہمے ہوئے ہوں گے ( ف٦٦ ) اور وہ ان پر پڑ کر رہیں گی ( ف٦۷ ) اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے وہ جنت کی پھلواریوں میں ہیں ، ان کے لیے ان کے رب کے پاس ہے جو چاہیں ، یہی بڑا فضل ہے ،
تم دیکھو گے کہ یہ ظالم اس وقت اپنے کیے کے انجام سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر آ کر رہے گا ۔ بخلاف اس کے جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں وہ جنت کے گلستانوں میں ہونگے ، جو کچھ بھی وہ چاہیں گے اپنے رب کے ہاں پائیں گے ، یہی بڑا فضل ہے ۔
آپ ظالموں کو اُن ( اعمال ) سے ڈرنے والا دیکھیں گے جو انہوں نے کما رکھے ہیں اور وہ ( عذاب ) اُن پر واقع ہو کر رہے گا ، اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے وہ بہشت کے چَمنوں میں ہوں گے ، اُن کے لئے اُن کے رب کے پاس وہ ( تمام نعمتیں ) ہوں گی جن کی وہ خواہش کریں گے ، یہی تو بہت بڑا فضل ہے