Surah

Information

Surah # 42 | Verses: 53 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 62 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 23, 24, 25, 27, from Madina
وَّيَعۡلَمَ الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا ؕ مَا لَهُمۡ مِّنۡ مَّحِيۡصٍ‏ ﴿35﴾
اور تاکہ جو لوگ ہماری نشانیوں میں جھگڑتے ہیں وہ معلوم کرلیں کہ ان کے لئے کوئی چھٹکارا نہیں ۔
و يعلم الذين يجادلون في ايتنا ما لهم من محيص
And [that is so] those who dispute concerning Our signs may know that for them there is no place of escape.
Aur takay jo log humari nishaniyon mein jhagartay hain woh maloom kerlen kay unn kay liye chutkara nahi.
اور جو لوگ ہماری آیتوں میں جھگڑے ڈالتے ہیں ، انہیں پتہ چل جائے کہ ان کے لیے کوئی بچاؤ کی جگہ نہیں ہے ۔
اور جان جائیں وہ جو ہماری آیتوں میں جھگڑتے ہیں ، کہ انہیں ( ف۹٤ ) کہیں بھا گنے کی جگہ نہیں ،
اور اس وقت ہماری آیات میں جھگڑے کرنے والوں کو پتہ چل جائے کہ ان کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہے 54 ۔
اور ہماری آیتوں میں جھگڑا کرنے والے جان لیں کہ اُن کے لئے بھاگ نکلنے کی کوئی راہ نہیں ہے
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :54 قریش کے لوگوں کو اپنے تجارتی کاروبار کے سلسلے میں حبش اور افریقہ کے ساحلی علاقوں کی طرف بھی جانا ہوتا تھا ، اور ان سفروں میں وہ باد بانی جہازوں اور کشتیوں پر بحر احمر سے گزرتے تھے جو ایک بڑا خطرناک سمندر ہے ۔ اس میں اکثر طوفان اٹھتے رہتے ہیں اور زیر آب چٹانیں کثرت سے ہیں جن سے طوفان کی حالت میں ٹکرا جانے کا اندیشہ ہوتا ہے ۔ اس لیے جس کیفیت کا نقشہ اللہ تعالیٰ نے یہاں کھینچا ہے اسے قریش کے لوگ اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں پوری طرح محسوس کر سکتے تھے ۔