Surah

Information

Surah # 42 | Verses: 53 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 62 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 23, 24, 25, 27, from Madina
وَالَّذِيۡنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الۡبَغۡىُ هُمۡ يَنۡتَصِرُوۡنَ‏ ﴿39﴾
اور جب ان پر ظلم ( و زیادتی ) ہو تو وہ صرف بدلہ لے لیتے ہیں ۔
و الذين اذا اصابهم البغي هم ينتصرون
And those who, when tyranny strikes them, they defend themselves,
Aur jab unn per zulm- ( o-ziyadti ) hoto woh sirf badla ley letay hain.
اور جب ان پر کوئی زیادتی ہوتی ہے تو وہ اپنا دفاع کرتے ہیں ۔
اور وہ کہ جب انہیں بغاوت پہنچے بدلہ لیتے ہیں ( ف۱۰۲ )
اور جب ان پر زیادتی کی جاتی ہے تو اس کا مقابلہ کرتے ہیں 63 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اور وہ لوگ کہ جب انہیں ( کسی ظالم و جابر ) سے ظلم پہنچتا ہے تو ( اس سے ) بدلہ لیتے ہیں
سورة الشُّوْرٰی حاشیہ نمبر :63 یہ بھی اہل ایمان کی بہترین صفات میں سے ہے ۔ وہ ظالموں اور جباروں کے لیے نرم چارہ نہیں ہوتے ۔ ان کی نرم خوئی اور عفو و درگزر کی عادت کمزوری کی بنا پر نہیں ہوتی انہیں بھکشوؤں اور راہبوں کی طرح مسکین بنکر رہنا نہیں سکھایا گیا ہے ۔ ان کی شرافت کا تقاضا یہ ہے کہ جب غالب ہوں تو مغلوب کے قصور معاف کر دیں ، جب قادر ہوں تو بدلہ لینے سے در گزریں ، اور جب کسی زیر دست یا کمزور آدمی سے کوئی خطا سرزد ہو جائے تو اس سے چشم پوشی کر جائیں ، لیکن کوئی طاقتور اپنی طاقت کے زعم میں ان پر دست درازی کرے تو ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور اس کے دانت کھٹے کر دیں ۔ مومن کبھی ظالم سے نہیں دبتا اور متکبر کے آگے نہیں جھکتا ۔ اس قسم کے لوگوں کے لیے وہ لوہے کا چنا ہوتا ہے جسے چبانے کی کوشش کرنے والا اپنا ہی جبڑا توڑ لیتا ہے ۔