Surah

Information

Surah # 42 | Verses: 53 | Ruku: 5 | Sajdah: 0 | Chronological # 62 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 23, 24, 25, 27, from Madina
وَمَا كَانَ لَهُمۡ مِّنۡ اَوۡلِيَآءَ يَنۡصُرُوۡنَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ سَبِيۡلٍؕ‏ ﴿46﴾
ان کے کوئی مددگار نہیں جو اللہ سے الگ ان کی امداد کر سکیں اور جسے اللہ گمراہ کر دے اس کے لئے کوئی راستہ ہی نہیں ۔
و ما كان لهم من اولياء ينصرونهم من دون الله و من يضلل الله فما له من سبيل
And there will not be for them any allies to aid them other than Allah . And whoever Allah sends astray - for him there is no way.
Unn kay koi madadgar nahi jo Allah Taalaa say alag unn ki madad ker saken aur jissay Allah gumrah kerdey uss kay liye koi raasta hi nahi.
اور ان کو ایسے کوئی مددگار میسر نہیں آئیں گے جو اللہ کو چھوڑ کر ان کی کوئی مدد کریں ۔ اور جسے اللہ گمراہ کردے ، اس کے لیے بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہوتا ۔
اور ان کے کوئی دوست نہ ہوئے کہ اللہ کے مقابل ان کی مدد کرتے ( ف۱۱٤ ) اور جسے اللہ گمراہ کرے اس کے لیے کہیں راستہ نہیں ( ف۱۱۵ )
اور ان کے کوئی حامی و سرپرست نہ ہوں گے جو اللہ کے مقابلے میں ان کی مدد کو آئیں ۔ جسے اللہ گمراہی میں پھینک دے اس کے لیے بچاؤ کی کوئی سبیل نہیں ۔
اور اُن ( کافروں ) کے لئے کوئی حمایتی نہیں ہوں گے جو اللہ کے مقابل اُن کی مدد کر سکیں ، اور جسے اللہ گمراہ ٹھہرا دیتا ہے تو اس کے لئے ( ہدایت کی ) کوئی راہ نہیں رہتی