Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَجَعَلُوا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ الَّذِيۡنَ هُمۡ عِبَادُ الرَّحۡمٰنِ اِنَاثًا‌ ؕ اَشَهِدُوۡا خَلۡقَهُمۡ‌ ؕ سَتُكۡتَبُ شَهَادَتُهُمۡ وَيُسۡـَٔــلُوۡنَ‏ ﴿19﴾
اور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمٰن کے عبادت گزار ہیں عورتیں قرار دے لیا ۔ کیا ان کی پیدائش کے موقع پر یہ موجود تھے؟ ان کی یہ گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے ( اس چیز کی ) باز پرس کی جائے گی
و جعلوا الملىكة الذين هم عبد الرحمن اناثا اشهدوا خلقهم ستكتب شهادتهم و يسلون
And they have made the angels, who are servants of the Most Merciful, females. Did they witness their creation? Their testimony will be recorded, and they will be questioned.
Aur enhon ney farishton ko jo rehman kay ibadat guzaar hain aurten qarar dey liya. Kiya unn ki pedaeesh kay moqay per yeh mojood thay? Inn ki yeh gawahee likh li jayegi aur inn say ( iss cheez ki ) baaz purs ki jayegi.
اس کے علاوہ انہوں نے فرشتوں کو جو خدائے رحمن کے بندے ہیں ، مونث بنا دیا ہے ۔ کیا یہ لوگ ان کی تخلیق کے وقت موجود تھے؟ ان کا یہ دعوی لکھ لیا جائے گا اور ان سے باز پرس ہوگی ۔
اور انہوں نے فرشتوں کو ، کہ رحمٰن کے بندے ہیں عورتیں ٹھہرایا ( ف۲٦ ) کیا ان کے بناتے وقت یہ حاضر تھے ( ف۲۷ ) اب لکھ لی جائے گی ان کی گواہی ( ف۲۸ ) اور ان سے جواب طلب ہوگا ( ف۲۹ )
انہوں نے فرشتوں کو ، جو خدائے رحمان کے خاص بندے ہیں 18 ، عورتیں قرار دے لیا ۔ کیا ان کے جسم کی ساخت انہوں نے دیکھی ہے ؟19 ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور انہیں اس کی جوابدہی کرنی ہوگی ۔
اور انہوں نے فرشتوں کو جو کہ ( خدائے ) رحمان کے بندے ہیں عورتیں قرار دیا ہے ، کیا وہ اُن کی پیدائش پر حاضر تھے؟ ( نہیں ، تو ) اب اُن کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ( روزِ قیامت ) اُن سے باز پُرس ہوگی
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :18 یعنی مذکر یا مونث ہونے سے مبرا ہیں ۔ یہ مفہوم فحوائے کلام سے خود بخود مترشح ہو رہا ہے ۔ سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :19 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کیا ان کی پیدائش کے وقت یہ موجود تھے ؟