Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
بَلۡ قَالُـوۡۤا اِنَّا وَجَدۡنَاۤ اٰبَآءَنَا عَلٰٓى اُمَّةٍ وَّاِنَّا عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ‏ ﴿22﴾
۔ ( نہیں نہیں ) بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک مذہب پر پایا اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل کر راہ یافتہ ہیں ۔
بل قالوا انا وجدنا اباءنا على امة و انا على اثرهم مهتدون
Rather, they say, "Indeed, we found our fathers upon a religion, and we are in their footsteps [rightly] guided."
( nahi nahi ) bulkay yeh to kehtay hain kay hum ney apnay baad dadon ko aik mazhab per paya aur hum inhi kay naqsh-e-qadam per chal ker raah yaafta hain.
نہیں ، بلکہ ان کا کہنا یہ ہے کہ ہم نے اپنے باپ دادوں کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم کے مطابق ٹھیک ٹھیک راستے پر جارہے ہیں ۔
بلکہ بولے ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک دین پر پایا اور ہم ان کی لکیر پر چل رہے ہیں ( ف۳٤ )
نہیں ، بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقے پر پایا ہے اور ہم انہی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں22 ۔
۔ ( نہیں ) بلکہ وہ کہتے ہیں: بیشک ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک ملّت ( و مذہب ) پر پایا اور یقیناً ہم انہی کے نقوشِ قدم پر ( چلتے ہوئے ) ہدایت یافتہ ہیں
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :22 یعنی ان کے پاس کسی کتاب الہیٰ کی کوئی سند نہیں ہے بلکہ سند صرف یہ ہے کہ باپ دادا سے یونہی ہوتا چلا آ رہا ہے ، لہٰذا ہم بھی انہی کی تقلید میں فرشتوں کو دیویاں بنائے بیٹھے ہیں ۔