Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
قٰلَ اَوَلَوۡ جِئۡتُكُمۡ بِاَهۡدٰى مِمَّا وَجَدْتُّمۡ عَلَيۡهِ اٰبَآءَكُمۡ‌ ؕ قَالُوۡۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرۡسِلۡـتُمۡ بِهٖ كٰفِرُوۡنَ‏ ﴿24﴾
۔ ( نبی نے ) کہا بھی کہ اگرچہ میں تمہارے پاس اس سے بہت بہتر ( مقصود تک پہنچانے والا ) طریقہ لے کر آیا ہوں جس پر تم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ، تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس کے منکر ہیں جسے دے کر تمہیں بھیجا گیا ہے ۔
قل او لو جتكم باهدى مما وجدتم عليه اباءكم قالوا انا بما ارسلتم به كفرون
[Each warner] said, "Even if I brought you better guidance than that [religion] upon which you found your fathers?" They said, "Indeed we, in that with which you were sent, are disbelievers."
( nabi ney ) kaha bhi kay agar cheh mein tumharay pass uss say boht behtar ( maqsood tak phonchaney wala ) tareeqa ley ker aaya hun jiss per tum ney apnay baap dadon ko paya to unhon ney kaha hum iss kay munkir hain jissay day ker tumhen bheja gaya hai.
پیغمبر نے کہا کہ : تم نے اپنے باپ دادوں کو جس طریقے پر پایا ہے ، اگر میں تمہارے پاس اس سے زیادہ ہدایت کی بات لے کر آیا ہوں تو کیا پھر بھی ( تم اپنے طریقے پر چلے جاؤ گے؟ ) انہوں نے جواب دیا کہ : تم جو پیغام دے کر بھیجے گئے ہو ہم تو اس کو ماننے والے نہیں ہیں ۔
نبی نے فرمایا اور کیا جب بھی کہ میں تمہارے پاس وہ ( ف۳٦ ) لاؤں جو سیدھی راہ ہو اس سے ( ف۳۷ ) جس پر تمہارے باپ دادا تھے بولے جو کچھ تم لے کر بھیجے گئے ہم اسے نہیں مانتے ( ف۳۸ )
ہر نبی نے ان سے پوچھا ، کیا تم اسی ڈگر پر چلے جاؤ گے خواہ میں اس راستے سے زیادہ صحیح راستہ تمہیں بتاؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے ؟ انہوں نے سارے رسولوں کو یہی جواب دیا کہ جس دین کی طرف بلانے کے لیے تم بھیجے گئے ہو ہم اس کے کافر ہیں ۔
۔ ( پیغمبر نے ) کہا: اگرچہ میں تمہارے پاس اُس ( طریقہ ) سے بہتر ہدایت کا ( دین اور ) طریقہ لے آؤں جس پر تم نے اپنے باپ دادا کو پایا تھا ، تو انہوں نے کہا: جو کچھ ( بھی ) تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اُس کے منکر ہیں