Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
اِلَّا الَّذِىۡ فَطَرَنِىۡ فَاِنَّهٗ سَيَهۡدِيۡنِ‏ ﴿27﴾
بجز اس ذات کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے ہدایت بھی کرے گا ۔
الا الذي فطرني فانه سيهدين
Except for He who created me; and indeed, He will guide me."
Ba-juzz uss zaat kay jiss ney mujhay peda kiya hai aur wohi mujhay hidayat bhi keray ga.
سوائے اس ذات کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے ، چنانچہ وہی میری رہنمائی کرتا ہے ۔
سوا اس کے جس نے مجھے پیدا کیا کہ ضرور وہ بہت جلد مجھے راہ دے گا ،
میرا تعلق صرف اس سے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ، وہی میری رہنمائی کرے گا 25 ۔
بجز اس ذات کے جس نے مجھے پیدا کیا ، سو وہی مجھے عنقریب راستہ دکھائے گا
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :25 ان الفاظ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے محض اپنا عقیدہ ہی بیان نہیں کیا بلکہ اس کی دلیل بھی دے دی ۔ دوسرے معبودوں سے تعلق نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ نہ انہوں نے پیدا کیا ہے ، نہ وہ کسی معاملہ میں صحیح رہنمائی کرتے ہیں ، نہ کر سکتے ہیں ۔ اور صرف اللہ وحدہ لاشریک سے تعلق جوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ وہی پیدا کرنے والا ہے اور وہی انسان کی صحیح رہنمائی کرتا ہے اور کر سکتا ہے ۔