Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
بَلۡ مَتَّعۡتُ هٰٓؤُلَاۤءِ وَاٰبَآءَهُمۡ حَتّٰى جَآءَهُمُ الۡحَقُّ وَرَسُوۡلٌ مُّبِيۡنٌ‏ ﴿29﴾
بلکہ میں نے ان لوگوں کو اور ان کے باپ دادوں کو سامان ( اور اسباب ) دیا ، یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف سنانے والا رسول آگیا ۔
بل متعت هؤلاء و اباءهم حتى جاءهم الحق و رسول مبين
However, I gave enjoyment to these [people of Makkah] and their fathers until there came to them the truth and a clear Messenger.
Bulkay mein ney unn logon ko aur inn kay baap dadon ko saman ( aur asbab ) diya yahan tak kay unn kay pass haq aur saaf saaf sunaney wala rasool aagaya.
۔ ( پھر بھی بہت سے لوگ باز نہ آئے ) اس کے باوجود میں ان کو اور ان کے باپ دادوں کو زندگی کے فائدے دیے ، یہاں تک کہ ان کے پاس حق اور صاف صاف ہدایت دینے والا پیغمبر آگیا ۔
بلکہ میں نے انہیں ( ف٤۳ ) اور ان کے باپ دادا کو دنیا کے فائدے دیے ( ف٤٤ ) یہاں تک کہ ان کے پاس حق ( ف٤۵ ) اور صاف بتانے والا رسول تشریف لایا ( ف٤٦ )
۔ ( اس کے باوجود جب یہ لوگ دوسروں کی بندگی کرنے لگے تو میں نے ان کو مٹا نہیں دیا ) بلکہ میں انہیں اور ان کے باپ دادا کو متاع حیات دیتا رہا یہاں تک کہ ان کے پاس حق ، اور کھول کھول کر بیان کرنے والا رسول آگیا 28 ۔
بلکہ میں نے انہیں اور اِن کے آباء و اجداد کو ( اسی ابراہیم علیہ السلام کے تصدّق اور واسطہ سے اِس دنیا میں ) فائدہ پہنچایا ہے یہاں تک کہ اِن کے پاس حق ( یعنی قرآن ) اور واضح و روشن بیان والا رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) تشریف لے آیا
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :28 اصل میں رَسُولٌ مُّبِیْن کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جن کا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ایسا رسول آگیا جس کا رسول ہونا بالکل ظاہر و باہر تھا ۔ جس کی نبوت سے پہلے کی زندگی اور بعد کی زندگی صاف شہادت دے رہی تھی کہ وہ یقیناً خدا کا رسول ہے ۔