Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ يَّكُوۡنَ النَّاسُ اُمَّةً وَّاحِدَةً لَّجَـعَلۡنَا لِمَنۡ يَّكۡفُرُ بِالرَّحۡمٰنِ لِبُيُوۡتِهِمۡ سُقُفًا مِّنۡ فِضَّةٍ وَّمَعَارِجَ عَلَيۡهَا يَظۡهَرُوۡنَۙ‏ ﴿33﴾
اور اگر یہ بات نہ ہوتی کہ تمام لوگ ایک ہی طریقہ پر ہوجائیں گے تو رحمٰن کے ساتھ کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتوں کو ہم چاندی کی بنا دیتے ۔ اور زینوں کو ( بھی ) جن پر چڑھا کرتے ۔
و لو لا ان يكون الناس امة واحدة لجعلنا لمن يكفر بالرحمن لبيوتهم سقفا من فضة و معارج عليها يظهرون
And if it were not that the people would become one community [of disbelievers], We would have made for those who disbelieve in the Most Merciful - for their houses - ceilings and stairways of silver upon which to mount
Aur agar yeh baat na hoti kay tamam log aik hi tareeqay per hojayen gay to rehman kay sath kufur kerney walon kay gharon ki chatton ko hum chandi bana detay. Aur zeenon ko ( bhi ) jinn per charha kertay.
اور اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تمام انسان ایک ہی طریقے کے ( یعنی کافر ) ہوجائیں گے تو جو لوگ خدائے رحمن کے منکر ہیں ، ہم ان کے لیے ان گھروں کی چھتیں بھی چاندی کی بنا دیتے ، اور وہ سیڑھیاں بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں ۔
اور اگر یہ نہ ہوتا کہ سب لوگ ایک دین پر ہوجائیں ( ف۵۵ ) تو ہم ضرور رحمٰن کے منکروں کے لیے چاندی کی چھتیں اور سیڑھیاں بناتے جن پر چڑھتے ،
اگر یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ سارے لوگ ایک ہی طریقے کے ہو جائیں گے تو خدائے رحمان سے کفر کرنے والوں کے گھروں کی چھتیں ، اور ان کی سیڑھیاں جن سے وہ اپنے بالا خانوں پر چڑھتے ہیں ،
اور اگر یہ نہ ہوتا کہ سب لوگ ( کفر پر جمع ہو کر ) ایک ہی ملّت بن جائیں گے تو ہم ( خدائے ) رحمان کے ساتھ کفر کرنے والے تمام لوگوں کے گھروں کی چھتیں ( بھی ) چاندی کی کر دیتے اور سیڑھیاں ( بھی ) جن پر وہ چڑھتے ہیں