Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
فَاسۡتَمۡسِكۡ بِالَّذِىۡۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ‌ ۚ اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ‏ ﴿43﴾
پس جو وحی آپ کی طرف کی گئی ہے اسے مضبوط تھامے رہیں بیشک آپ راہ راست پر ہیں ۔
فاستمسك بالذي اوحي اليك انك على صراط مستقيم
So adhere to that which is revealed to you. Indeed, you are on a straight path.
Pus jo wahee aap ki taraf ki gaee hai ussay mazboot thamay rahen be-shak aap rah-e-raast per hain.
لہذا تم پر جو وحی نازل کی گئی ہے ، اسے مضبوطی سے تھامے رکھو ۔ یقینا تم سیدھے راستے پر ہو ۔
تو مضبوط تھامے رہو اسے جو تمہاری طرف وحی کی گئی ( ف۷۰ ) بیشک تم سیدھی راہ پر ہو ،
تم بہر حال اس کتاب کو مضبوطی سے تھامے رہو جو وحی کے ذریعہ سے تمہارے پاس بھیجی گئی ہے ، یقینا تم سیدھے راستے پر ہو 38 ۔
پس آپ اس ( قرآن ) کو مضبوطی سے تھامے رکھیئے جو آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے ، بیشک آپ سیدھی راہ پر ( قائم ) ہیں
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :38 یعنی تم اس فکر میں نہ پڑو کہ ظلم اور بے ایمانی کے ساتھ حق کی مخالفت کرنے والے اپنے کیے کی کیا اور کب سزا پاتے ہیں ، نہ اس بات کی فکر کرو کہ اسلام کو تمہاری زندگی میں فروغ حاصل ہوتا ہے یا نہیں ۔ تمہارے لیے بس یہ اطمینان کافی ہے کہ تم حق پر ہو ۔ لہٰذا نتائج کی فکر کیے بغیر اپنا فرض انجام دیتے چلے جاؤ اور یہ اللہ پر چھوڑ دو کہ وہ باطل کا سر تمہارے سامنے نیچا کرتا ہے یا تمہارے پیچھے ۔