Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَاِنَّهٗ لَذِكۡرٌ لَّكَ وَلِقَوۡمِكَ‌ ۚ وَسَوۡفَ تُسۡـَٔـلُوۡنَ‏ ﴿44﴾
اور یقیناً یہ ( خود ) آپ کے لئے اور آپ کی قوم کے لئے نصیحت ہے اور عنقریب تم لوگ پوچھے جاؤ گے ۔
و انه لذكر لك و لقومك و سوف تسلون
And indeed, it is a remembrance for you and your people, and you [all] are going to be questioned.
Aur yaqeenan yeh ( khud ) aap kay liye aur aap ki qom kay liye naseehat hai aur unqareeb tum log poochay jaogay.
اور حقیقت یہ ہے کہ یہ وحی تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے ایک نیک نامی کا ذریعہ ہے ، اور تم سب سے پوچھا جائے گا ( کہ تم نے اس کا کیا حق ادا کیا؟ )
اور بیشک وہ ( ف۷۱ ) شرف ہے تمہارے لیے ( ف۷۲ ) اور تمہاری قوم کے لیے ( ف۱۷۳ ) اور عنقریب تم سے پوچھا جائے گا ( ف۷٤ )
حقیقت یہ ہے کہ یہ کتاب تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے ایک بہت بڑا شرف ہے
اور یقیناً یہ ( قرآن ) آپ کے لئے اور آپ کی امت کے لئے عظیم شرف ہے ، اور ( لوگو! ) عنقریب تم سے پوچھا جائے گا ( کہ تم نے قرآن کے ساتھ کتنا تعلق استوار کیا )