Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَ لَمَّا جَآءَ عِيۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ قَالَ قَدۡ جِئۡتُكُمۡ بِالۡحِكۡمَةِ وَلِاُبَيِّنَ لَكُمۡ بَعۡضَ الَّذِىۡ تَخۡتَلِفُوۡنَ فِيۡهِ‌ ۚ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِ‏ ﴿63﴾
اور جب عیسیٰ ( علیہ السلام ) معجزے لائے تو کہا ۔ کہ میں تمہارے پاس حکمت لایا ہوں اور اس لئے آیا ہوں کہ جن بعض چیزوں میں تم مختلف ہو ، انہیں واضح کردوں پس تم اللہ تعالٰی سے ڈرو اور میرا کہا مانو ۔
و لما جاء عيسى بالبينت قال قد جتكم بالحكمة و لابين لكم بعض الذي تختلفون فيه فاتقوا الله و اطيعون
And when Jesus brought clear proofs, he said, "I have come to you with wisdom and to make clear to you some of that over which you differ, so fear Allah and obey me.
Aur jab essa ( alh-e-salam ) mojzzay laye to kaha kay mein tumharay pass hikmat laya hun aur iss liye aaya hun kay jinn baaz cheezon mein tum mukhtalif ho unhen wazeh kerdoon pus tum Allah Taalaa say daro aur mera kaha mano.
اور جب عیسیٰ کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے تھے تو انہوں نے ( لوگوں سے ) کہا تھا کہ : میں تمہارے پاس دانائی کی بات لے کر آیا ہوں ، اور اس لیے لایا ہوں کہ تمہارے سامنے کچھ وہ چیزیں واضح کردوں جن میں تم اختلاف کرتے ہو ۔ لہذا تم اللہ سے ڈرو ، اور میری بات مان لو ۔
اور جب عیسیٰ روشن نشانیاں ( ف۱۰۷ ) لایا اس نے فرمایا میں تمہارے پاس حکمت لے کر آیا ( ف۱۰۸ ) اور اس لیے میں تم سے بیان کردوں بعض وہ باتیں جن میں تم اختلاف رکھتے ہو ( ف۱۰۹ ) تو اللہ سے ڈرو اور میرا حکم مانو ،
اور جب عیسیٰ صریح نشانیاں لیے ہوئے آیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ میں تم لوگوں کے پاس حکمت لے کر آیا ہوں ، اور اس لیے آیا ہوں کہ تم پر بعض ان باتوں کی حقیقت کھول دوں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو ، لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ،
اور جب عیسٰی ( علیہ السلام ) واضح نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے کہا: یقیناً میں تمہارے پاس حکمت و دانائی لے کر آیا ہوں اور ( اس لئے آیا ہوں ) کہ بعض باتیں جن میں تم اختلاف کر رہے ہو تمہارے لئے خوب واضح کر دوں ، سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو