Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
اِنَّ اللّٰهَ هُوَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ‌ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ‏ ﴿64﴾
میرا اور تمہارا رب فقط اللہ تعالٰی ہی ہے پس تم سب اس کی عبادت کرو ۔ راہ راست ( یہی ) ہے ۔
ان الله هو ربي و ربكم فاعبدوه هذا صراط مستقيم
Indeed, Allah is my Lord and your Lord, so worship Him. This is a straight path."
Mera aur tumhara rab faqat Allah Taalaa hi hai. Pus tum sab uss ki ibadat kero. Rah-e-raast ( yehi ) hai.
یقینا اللہ ہی میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے ، اس لیے اس کی عبادت کرو ۔ یہی سیدھا راستہ ہے ۔
بیشک اللہ میرا رب اور تمہارا رب تو اسے پوجو ، یہ سیدھی راہ ہے ( ف۱۱۰ )
حقیقت یہ ہے کہ اللہ ہی میرا رب بھی ہے اور تمہارا رب بھی ۔ اسی کی تم عبادت کرو ، یہی سیدھا راستہ ہے 57 ۔
بیشک اللہ ہی میرا ( بھی ) رب ہے اور تمہارا ( بھی ) رب ہے ، پس اسی کی عبادت کرو ۔ یہی سیدھا راستہ ہے
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :57 یعنی عیسیٰ علیہ السلام نے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ میں خدا ہوں یا خدا کا بیٹا ہوں اور تم میری عبادت کرو ، بلکہ ان کی دعوت وہی تھی جو دوسرے تمام انبیاء کی دعوت تھی اور اب جس کی طرف محمد صلی اللہ علیہ وسلم تم کو بلا رہے ہیں ۔ ( تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، آل عمران ، حواشی ٤۵ تا ٤۸ ، النساء ، حواشی ۲۱۳ ۔ ۲۱۷ ۔ ۲۱۸ ، المائدہ ، حواشی ۱۰۰ ۔ ۱۳۰ ، جلد سوم ، مریم ، حواشی ۲۱ تا ۲۳ ) ۔