Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
اُدۡخُلُوا الۡجَنَّةَ اَنۡتُمۡ وَاَزۡوَاجُكُمۡ تُحۡبَرُوۡنَ‌‏ ﴿70﴾
تم اور تمہاری بیویاں ہشاش بشاش ( راضی خوشی ) جنت میں چلے جاؤ ۔
ادخلوا الجنة انتم و ازواجكم تحبرون
Enter Paradise, you and your kinds, delighted."
Tum aur tumhari biwiyan hasshash basshash ( razi khushi ) jannat mein chalay jao.
تم بھی اور تمہاری بیویاں بھی ، خوشی سے چمکتے چہروں کے ساتھ جنت میں داخل ہوجاؤ ۔
داخل ہو جنت میں تم اور تمہاری بیبیاں اور تمہاری خاطریں ہوتیں ( ف۱۱۵ )
داخل ہو جاؤ جنت میں تم اور تمہاری بیویاں60 ، تمہیں خوش کر دیا جائے گا ۔
تم اور تمہارے ساتھ جڑے رہنے والے ساتھی٭ ( سب ) جنت میں داخل ہو جاؤ ( جنت کی نعمتوں ، راحتوں اور لذّتوں کے ساتھ ) تمہاری تکریم کی جائے گی
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :60 اصل میں ازواج کا لفظ استعمال ہوا ہے جو بیویوں کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے اور ایسے لوگوں کے لیے بھی جو کسی شخص کے ہم مشرب ، ہم جولی ، اور ہم جماعت ہوں ۔ یہ وسیع المعنی لفظ اسی لیے استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس کے مفہوم میں دونوں داخل ہو جائیں ۔ اہل ایمان کی مومن بیویاں بھی ان کے ساتھ ہوں گی اور ان کے مومن دوست بھی جنت میں ان کے رفیق ہوں گے ۔