Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِصِحَافٍ مِّنۡ ذَهَبٍ وَّاَكۡوَابٍ‌ۚ وَفِيۡهَا مَا تَشۡتَهِيۡهِ الۡاَنۡفُسُ وَتَلَذُّ الۡاَعۡيُنُ‌ۚ وَاَنۡتُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿71﴾
ان کے چاروں طرف سے سونے کی رکابیاں اور سونے کے گلاسوں کا دور چلایا جائے گا ان کے جی جس چیز کی خواہش کریں اور جس سے ان کی آنکھیں لذت پائیں ، سب وہاں ہوگا اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ۔
يطاف عليهم بصحاف من ذهب و اكواب و فيها ما تشتهيه الانفس و تلذ الاعين و انتم فيها خلدون
Circulated among them will be plates and vessels of gold. And therein is whatever the souls desire and [what] delights the eyes, and you will abide therein eternally.
Inn kay charon taraf say soney ki rakabiyan aur soney kay gilason ka dor chalaya jaye ga inn kay ji jiss cheez ki khuwaish keren aur jiss say inn ki aankhen lazzat payen sab wahan hoga aur tum iss mein hamesha raho gay.
ان کے آگے سونے کے پیالے اور گلاش گردش میں لائے جائیں گے ۔ اور اس جنت میں ہر وہ چیز ہوگی جس کی دلوں کو خواہش ہوگی اور جس سے آنکھوں کو لذت حاصل ہوگی ۔ ( ان سے کہا جائے گا کہ ) اس جنت میں تم ہمیشہ رہو گے ۔
ان پر دورہ ہوگا سونے کے پیالوں اور جاموں کا اور اس میں جو جی چاہے اور جس سے آنکھ کو لذت پہنچے ( ف۱۱٦ ) اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے ،
ان کے آگے سونے کے تھال اور ساغر گردش کرائیں جائیں گے اور ہر من بھاتی اور نگاہوں کو لذت دینے والی چیز وہاں موجود ہوگی ۔ ان سے کہا جائے گا ، تم اب یہاں ہمیشہ رہو گے ۔
ان پر سونے کی پلیٹوں اور گلاسوں کا دور چلایا جائے گا اور وہاں وہ سب چیزیں ( موجود ) ہوں گی جن کو دل چاہیں گے اور ( جن سے ) آنکھیں راحت پائیں گی اور تم وہاں ہمیشہ رہو گے