Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
لَقَدۡ جِئۡنٰكُمۡ بِالۡحَـقِّ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَكُمۡ لِلۡحَقِّ كٰرِهُوۡنَ‏ ﴿78﴾
ہم تو تمہارے پاس حق لے آئے لیکن تم میں سےاکثر لوگ حق سے نفرت رکھنے والے تھے؟
لقد جنكم بالحق و لكن اكثركم للحق كرهون
We had certainly brought you the truth, but most of you, to the truth, were averse.
Hum to tumharay pass haq ley aaye lekin tum mein say aksar log haq say nafrat rakhney walay thay.
اور حقیقت یہ ہے کہ ہم تمہارے پاس حق بات لے کر آئے تھے لیکن تم میں سے اکثر لوگ حق بات ہی کو برا سمجھتے ہیں ۔
بیشک ہم تمہارے پاس حق لائے ( ف۱۲۵ ) مگر تم میں اکثر کو حق ناگوار ہے ،
ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے مگر تم میں سے اکثر کو حق ہی ناگوار تھا 62 ۔
بیشک ہم تمہارے پاس حق لائے لیکن تم میں سے اکثر لوگ حق کو ناپسند کرتے تھے
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :62 یعنی ہم نے حقیقت تمہارے سامنے کھول کر رکھ دی ، مگر تم حقیقت کے بجائے افسانوں کے دلدادہ تھے اور سچائی تمہیں سخت ناگوار تھی ۔ اب اپنے اس احمقانہ انتخاب کا انجام دیکھ کر بلبلاتے کیوں ہو ؟ ہو سکتا ہے کہ یہ داروغہ جہنم ہی کے جواب کا ایک حصہ ہو ، اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس کا جواب تم یوں ہی پڑے رہو گے پر ختم ہو گیا ہو اور یہ دوسرا فقرہ اللہ تعالیٰ کا اپنا ارشاد ہو ۔ پہلی صورت میں داروغہ جہنم کا یہ قول کہ ہم تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے ایسا ہی ہے جیسے حکومت نے یہ کام کیا یا یہ حکم دیا ۔