Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
اَمۡ اَبۡرَمُوۡۤا اَمۡرًا فَاِنَّا مُبۡرِمُوۡنَ‌ۚ‏ ﴿79﴾
کیا انہوں نے کسی کام کا پختہ ارادہ کرلیا ہے تو یقین مانو کہ ہم بھی پختہ کام کرنے والے ہیں ۔
ام ابرموا امرا فانا مبرمون
Or have they devised [some] affair? But indeed, We are devising [a plan].
Kiya unhon ney kissi kaam ka pukhta iradah ker liya hai to yaqeen mano kay hum bhi pukhta kaam kerney walay hain.
ہاں کیا ان لوگوں نے کچھ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ؟ اچھا تو ہم بھی کچھ کرنے کا فیصلہ کرنے والے ہیں ۔ ( ٢٠ )
کیا انہوں نے ( ف۱۲٦ ) اپنے خیال میں کوئی کام پکا کرلیا ہے ( ف۱۲۷ )
کیا ان لوگوں نے کوئی اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا 63 ہے ؟ اچھا تو ہم بھی پھر ایک فیصلہ کیے لیتے ہیں ۔
کیا انہوں نے ( یعنی کفّارِ مکہ نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف کوئی تدبیر ) پختہ کر لی ہے تو ہم ( بھی ) پختہ فیصلہ کرنے والے ہیں
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :63 اشارہ ہے ان باتوں کی طرف جو سرداران قریش اپنی خفیہ مجلسوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کوئی فیصلہ کن قدم اٹھانے کے لیے کر رہے تھے ۔