Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
اَمۡ يَحۡسَبُوۡنَ اَنَّا لَا نَسۡمَعُ سِرَّهُمۡ وَنَجۡوٰٮهُمۡ‌ؕ بَلٰى وَرُسُلُنَا لَدَيۡهِمۡ يَكۡتُبُوۡنَ‏ ﴿80﴾
کیا ان کا یہ خیال ہے کہ ہم ان کی پوشیدہ باتوں کو اور ان کی سرگوشیوں کو نہیں سنتے ، ( یقیناً ہم برابر سُن رہے ہیں ) بلکہ ہمارے بھیجے ہوئے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں ۔
ام يحسبون انا لا نسمع سرهم و نجوىهم بلى و رسلنا لديهم يكتبون
Or do they think that We hear not their secrets and their private conversations? Yes, [We do], and Our messengers are with them recording.
Kiya inn ka yeh khayal hai kay hum inn ki posheedah baaton ko aur inn ki sirgoshiyon ko nahi suntay ( yaqeenan hum barabar sunn rahey hain ) bulkay humaray bhejay huyey inn kay pass hi likh rahey hain.
کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی خفیہ باتیں اور ان کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیسے نہیں سنتے؟ نیز ہمارے فرشتے ان کے پاس ہیں ، وہ سب کچھ لکھتے رہتے ہیں ۔
تو ہم اپنا کام پکا کرنے والے ہیں ( ف۱۲۸ ) کیا اس گھمنڈ میں ہیں کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی مشورت نہیں سنتے ، ہاں کیوں نہیں ( ف۱۲۹ ) اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں ،
کیا انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم ان کی راز کی باتیں اور ان کی سرگوشیاں سنتے نہیں ہیں ؟ ہم سب کچھ سن رہے ہیں اور ہمارے فرشتے ان کے پاس ہی لکھ رہے ہیں ۔
کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ ہم ان کی پوشیدہ باتیں اور اُن کی سرگوشیاں نہیں سنتے؟ کیوں نہیں ( ضرور سنتے ہیں ) ! اور ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے بھی اُن کے پاس لکھ رہے ہوتے ہیں