Surah

Information

Surah # 43 | Verses: 89 | Ruku: 7 | Sajdah: 0 | Chronological # 63 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 54, from Madina
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡـتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَهُمۡ لَيَقُوۡلُنَّ اللّٰهُ‌ فَاَنّٰى يُؤۡفَكُوۡنَۙ‏ ﴿87﴾
اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو یقیناً یہ جواب دیں گے کہ اللہ نے پھر یہ کہاں الٹے جاتے ہیں؟
و لىن سالتهم من خلقهم ليقولن الله فانى يؤفكون
And if you asked them who created them, they would surely say, " Allah ." So how are they deluded?
Agar aap inn say daryaft keren kay enehn kiss ney peda kiya hai? To yaqeenan yeh jawab den gay kay Allah ney, phir yeh kahan ultay jatay hain?
اور اگر تم ان لوگوں سے پوچھو کہ ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو وہ ضرور یہی کہیں گے کہ اللہ نے ۔ اس کے باوجود کوئی انہیں کہاں سے اوندھا چلا دیتا ہے؟
اور اگر تم ان سے پوچھو ( ف۱۳۷ ) انہیں کس نے پیدا کیا تو ضرور کہیں گے اللہ نے ( ف۱۳۸ ) تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ( ف۱۳۹ ) (
اور اگر تم ان سے پوچھو کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے تو یہ خود کہیں گے کہ اللہ نے 69 ۔ پھر کہاں سے یہ دھوکا کھا رہے ہیں ،
اور اگر آپ اِن سے دریافت فرمائیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ہے تو ضرور کہیں گے: اللہ نے ، پھر وہ کہاں بھٹکتے پھرتے ہیں
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :69 اس کے دو مطلب ہیں ۔ ایک یہ کہ اگر تم ان سے پوچھو کہ خود ان کو کس نے پیدا کیا ہے تو کہیں گے کہ اللہ نے ۔ دوسرے یہ کہ اگر تم ان سے پوچھو کہ ان کے معبودوں کا خالق کون ہے تو یہ کہیں گے کہ اللہ ۔