Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَاِنۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا لِىۡ فَاعۡتَزِلُوۡنِ‏ ﴿21﴾
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہی رہو ۔
و ان لم تؤمنوا لي فاعتزلون
But if you do not believe me, then leave me alone."
Aur agar tum mujh per eman nahi latey to mujh say alag hi raho.
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہوجاؤ ( ٧ )
اور اگر میرا یقین نہ لاؤ تو مجھ سے کنارے ہوجاؤ ( ف۲۰ )
اگر تم میری بات نہیں مانتے تو مجھ پر ہاتھ ڈالنے سے باز رہو 19 ۔
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے کنارہ کش ہو جاؤ
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :19 یہ اس زمانے کی بات ہے جب حضرت موسٰی کی پیش کردہ ساری نشانیوں کے مقابلے میں فرعون اپنی ہٹ پر اڑا ہوا تھا مگر یہ دیکھ کر کہ ان نشانیوں سے مصر کے عوام اور خواص روز بروز متاثر ہوتے چلے جا رہے ہیں ، اس کے ہوش اڑے جا رہے تھے ۔ اس زمانے میں پہلے تو اس نے بھرے دربار میں وہ تقریر کی جو سورہ زخرف ، آیات 51 ۔ 53 میں گزر چکی ہے ( ملاحظہ ہو حواشی سورہ زخرف 45 تا 49 ) پھر زمین پاؤں تلے سے نکلتی دیکھ کر آخر کار وہ اللہ کے رسول کو قتل کردینے پر آمادہ ہو گیا ۔ اس وقت آنجناب نے وہ بات کہی جو سورہ مومن ، آیت27 میں گزر چکی ہے کہ اِنّی عذتُ بِربّی ورَبکُم مِن کُل مُتکبرٍ لّا یؤمنُ بیوم الحساب ۔ میں نے پناہ لی اپنے رب کی ہر اس متکبر سے جو روز حساب پر ایمان نہیں رکھتا ۔ یہاں حضرت موسیٰ اپنی اسی بات کا حوالہ دے کر فرعون اور اس کے اعیان سلطان سے فرما رہے ہیں کہ دیکھو ، میں تمہارے سارے حملوں کے مقابلہ میں اللہ رب العالمین سے پناہ مانگ چکا ہوں ۔ اب تم میرا تو کچھ بگاڑ نہیں سکتے لیکن اگر تم خود اپنی خیر چاہتے ہو تو مجھ پر حملہ آور ہونے سے باز رہو ، میری بات نہیں مانتے تو نہ مانو ۔ مجھ پر ہاتھ ہرگز نہ ڈالنا ، ورنہ اس کا بہت برا انجام دیکھو گے ۔