Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ قَوۡمٌ مُّجۡرِمُوۡنَ‏ ﴿22﴾
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں ۔
فدعا ربه ان هؤلاء قوم مجرمون
And [finally] he called to his Lord that these were a criminal people.
Phir unhon ney apnay rab say dua ki kay yeh sabb gunehgar log hain.
پھر انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ یہ مجرم لوگ ہیں ۔
تو اس نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ مجرم لوگ ہیں ،
آخرکار اس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ لوگ مجرم ہیں20 ۔
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ بیشک یہ لوگ مجرم قوم ہیں
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :20 یہ حضرت موسیٰ کی آخری رپورٹ ہے جو انہوں نے اپنے رب کے سامنے پیش کی ۔ یہ لوگ مجرم ہیں یعنی ان کا مجرم ہونا اب قطعی طور پر ثابت ہو چکا ہے ۔ کوئی گنجائش ان کے ساتھ رعایت برتنے اور ان کو اصلاح حال کا مزید موقع دینے کی باقی نہیں رہی ہے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ حضور آخری فیصلہ فرمائیں ۔