Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
وَلَقَدِ اخۡتَرۡنٰهُمۡ عَلٰى عِلۡمٍ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‌ۚ‏ ﴿32﴾
اورہم نے دانستہ طور پر بنی اسرائیل کو دنیا جہان والوں پر فوقیت دی ۔
و لقد اخترنهم على علم على العلمين
And We certainly chose them by knowledge over [all] the worlds.
Aur hum ney danista tor per bani israeel ko duniya jahan walon per fokiyat di.
اور ہم نے ان کو اپنے علم کے مطابق جہان والوں پر فوقیت دی ۔
اور بیشک ہم نے انہیں ( ف۳۱ ) دانستہ چن لیا اس زمانے والوں سے ،
اور ان کی حالت جانتے ہوئے ان کو دنیا کی دوسری قوموں پر ترجیح دی28 ،
اور بیشک ہم نے ان ( بنی اسرائیل ) کو علم کی بنا پر ساری دنیا ( کی معاصر تہذیبوں ) پر چُن لیا تھا
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :28 یعنی بنی اسرائیل کی خوبیاں اور کمزوریاں دونوں اللہ پر عیاں تھیں اس نے بے دیکھے بھالے اس کا انتخاب اندھا دھند نہیں کر لیا تھا ۔ اس وقت دنیا میں جتنی قومیں موجود تھیں ان میں سے اس قوم کو جب اس نے اپنے پیغام کا حامل اور اپنی توحید کی دعوت کا علمبردار بنانے کے لیے چنا تو اس بنا پر چنا کہ اس کے علم میں وقت کی موجود قوموں میں سے یہی اس کے لیے موزوں تر تھی ۔