Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
مِنۡ فِرۡعَوۡنَ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الۡمُسۡرِفِيۡنَ‏ ﴿31﴾
۔ ( جو ) فرعون کی طرف سے ( ہو رہی ) تھی ۔ فی الواقع وہ سرکش اور حد سے گزر جانے والوں میں سےتھا ۔
من فرعون انه كان عاليا من المسرفين
From Pharaoh. Indeed, he was a haughty one among the transgressors.
( Jo ) firaon ki taraf say ( horahi ) thi.fil-waqey woh sirkash aur hadd say guzarney walon mein say tha.
یعنی فرعون سے ۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ بڑا سرکش ، حد سے گذرے ہوئے لوگوں میں سے تھا ۔
فرعون سے ، بیشک وہ متکبر حد سے بڑھنے والوں سے ،
جو حد سے گزر جانے والوں میں فی الواقع بڑے اونچے درجے کا آدمی تھا 27 ،
فرعون سے ، بیشک وہ بڑا سرکش ، حد سے گزرنے والوں میں سے تھا
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :27 اس میں ایک لطیف طنز ہے کفار قریش کے سرداروں پر ۔ مطلب یہ ہے کہ حد بندگی سے تجاوز کرنے والوں میں تمہارا مرتبہ اور مقام ہی کیا ہے ۔ بڑے اونچے درجے کا سرکش تو وہ تھا جو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی سلطنت کے تحت خدائی کا روپ دھارے بیٹھا تھا ۔ اسے جب خس و خاشاک کی طرح بہا دیا گیا تو تمہاری کیا ہستی ہے کہ قہر الٰہی کے آگے ٹھہر سکو ۔