Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِنۡ هِىَ اِلَّا مَوۡتَتُنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُنۡشَرِيۡنَ‏ ﴿35﴾
کہ ( آخری چیز ) یہی ہمارا پہلی بار ( دنیا سے ) مر جانا ہے اور ہم دوبارہ اٹھائے نہیں جائیں گے ۔
ان هي الا موتتنا الاولى و ما نحن بمنشرين
"There is not but our first death, and we will not be resurrected.
Kay ( aakhri cheez ) yehi humara pehli baar ( duniya say ) mar jana hai aur hum doobara uthaye nahi jayen gay.
کہ : اور کچھ نہیں ہے ، بس ہماری وہی پہلی موت ہوگی اور ہمیں دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا ۔
وہ تو نہیں مگر ہمارا ایک دفعہ کا مرنا ( ف۳٤ ) اور ہم اٹھائے نہ جائیں گے ( ف۳۵ )
ہماری پہلے موت کے سوا اور کچھ نہیں ، اس کے بعد ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں ہیں30 ۔
کہ ہماری پہلی موت کے سوا ( بعد میں ) کچھ نہیں ہے اور ہم ( دوبارہ ) نہیں اٹھائے جائیں گے
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :30 یعنی پہلی دفعہ ہم مریں گے تو بس فنا ہو جائیں گے ۔ اس کے بعد پھر کوئی زندگی نہیں ہے ۔ پہلی موت اس کے الفاظ سے یہ لازم نہیں آتا کہ اس کے بعد کوئی دوسری موت بھی ہو ۔ ہم جب یہ کہتے ہیں کہ فلاں شخص کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا تو اس قول کے صادق ہونے کے لیے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ اس کے بعد لازم دوسرا بچہ پیدا ہو ، بلکہ صرف یہ کافی ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کوئی بچہ نہ ہوا ہو ۔