Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰهُ‌ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ‏ ﴿42﴾
مگر جس پر اللہ کی مہربانی ہو جائے وہ زبردست اور رحم کرنے والا ہے ۔
الا من رحم الله انه هو العزيز الرحيم
Except those [believers] on whom Allah has mercy. Indeed, He is the Exalted in Might, the Merciful.
Magar jiss per Allah ki meharbani hojaye woh zabardast aur reham kerney wala hai.
سوائے اس کے جس پر اللہ رحم فرمائے ۔ یقینا وہ مکمل اقتدار کا مالک بھی ہے اور بہت مہربان ہے ۔
مگر جس پر اللہ رحم کرے ( ف٤۸ ) بیشک وہی عزت والا مہربان ہے ،
سوائے اس کے کہ اللہ ہی کسی پر رحم کرے ، وہ زبردست اور رحیم ہے37 ۔ ع
سوائے اُن کے جن پر اللہ نے رحمت فرمائی ہے ( وہ ایک دوسرے کی شفاعت کریں گے ) ، بیشک وہ بڑا غالب بہت رحم فرمانے والا ہے
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :37 ان فقروں میں بتایا گیا ہے کہ فیصلے کے دن جو عدالت قائم ہو گی اس کا کیا رنگ ہو گا ۔ کسی کی مدد یا حمایت وہاں کسی مجرم کو نہ چھڑا سکے گی ، نہ اس کی سزا کم ہی کرا سکے گی ۔ کلی اختیارات اس حاکم حقیقی کے ہاتھ میں ہوں گے جس کے فیصلے کو نافذ ہونے سے کوئی طاقت روک نہیں سکتی ، اور جس کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کا بل بوتا کسی میں نہیں ہے ۔ یہ بالکل اس کے اپنے اختیار تمیزی پر موقوف ہو گا کہ کسی پر رحم فرما کر اس کو سزا نہ دے یا کم سزا دے ، اور حقیقت میں اس کی شان یہی ہے کہ انصاف کرنے میں بے رحمی سے نہیں بلکہ رحم ہی سے کام لے ۔ لیکن جس کے مقدمے میں جو فیصلہ بھی وہ کرے گا وہ بہرحال بےکم و کاست نافذ ہو گا ۔ عدالت الٰہی کی یہ کیفیت بیان کرنے کے بعد آگے کے چند فقروں میں بتایا گیا ہے کہ اس عدالت میں جو لوگ مجرم ثابت ہوں گے ان کا انجام کیا ہو گا ، اور جن لوگوں کے بارے میں یہ ثابت ہو جائے گا کہ وہ دنیا میں خدا سے ڈر کر نافرمانیوں سے پرہیز کرتے رہے تھے ، ان کو کن انعامات سے سرفراز کیا جائے گا ۔