Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ مَوۡلًى عَنۡ مَّوۡلًى شَيۡــًٔا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَۙ‏ ﴿41﴾
اس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ ان کی امداد کی جائے گی ۔
يوم لا يغني مولى عن مولى شيا و لا هم ينصرون
The Day when no relation will avail a relation at all, nor will they be helped -
Uss din koi dost kissi dost kay kuch bhi kaam na aayega aur na unki imdad ki jayegi.
جس دن کوئی حمایتی کسی حمایتی کے ذرا بھی کام نہیں آئے گا اور ان میں سے کسی کی کوئی مدد نہیں کی جائے گی ۔
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا ( ف٤٦ ) اور نہ ان کی مدد ہوگی ( ف٤۷ )
وہ دن جب کوئی عزیز قریب اپنے کسی عزیز قریب36 کے کچھ بھی کام نہ آئے گا اور نہ کہیں سے انہیں کوئی مدد پہنچے گی
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ہی اُن کی مدد کی جائے گی
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :36 اصل میں لفظ مولیٰ استعمال کیا گیا ہے جو عربی زبان میں ایسے شخص کے لیے بولا جاتا ہے جو کسی تعلق کی بنا پر دوسرے شخص کی حمایت کرے ، قطع نظر اس سے کہ وہ رشتہ داری کا تعلق ہو یا دوستی کا یا کسی اور قسم کا ۔