Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَّلۡبَسُوۡنَ مِنۡ سُنۡدُسٍ وَّاِسۡتَبۡرَقٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَۚ ۙ‏ ﴿53﴾
باریک اور دبیز یشم کے لباس پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہونگے ۔
يلبسون من سندس و استبرق متقبلين
Wearing [garments of] fine silk and brocade, facing each other.
Bareek aur dabeez resham kay libas pehney huyey aamney samney behtay hongay.
وہ آمنے سامنے بیٹھے ہوئے سندس اور استبرق کا لباس پہنے ہوں گے ۔ ( ١٣ )
پہنیں گے کریب اور قنادیز ( ف۵۹ ) آمنے سامنے ( ف٦۰ )
حریر و دیبا 41 کے لباس پہنے ، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے ۔
باریک اور دبیز ریشم کا لباس پہنے ہوں گے ، آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :41 اصل میں سُنْدُس اور اِسْتَبْرَق کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں ۔ سُندس عربی زبان میں باریک ریشمی کپڑے کو کہتے ہیں ۔ اور استبرَق فارسی لفظ ستبر کا معرب ہے ، اور یہ دبیز ریشمی کپڑے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔