Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
كَذٰلِكَ وَزَوَّجۡنٰهُمۡ بِحُوۡرٍ عِيۡنٍؕ‏ ﴿54﴾
یہ اسی طرح ہے اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ان کا نکاح کر دیں گے ۔
كذلك و زوجنهم بحور عين
Thus. And We will marry them to fair women with large, [beautiful] eyes.
Yeh uss tarah hai aur hum bari bari aankhon wali hooron say unka nikah kerden gay.
ان کے ساتھ یہی معاملہ ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں کا ان سے بیاہ کردیں گے ۔
یونہی ہے ، اور ہم نے انہیں بیاہ دیا نہایت سیاہ اور روشن بڑی آنکھوں والیوں سے ،
یہ ہوگی ان کی شان ۔ اور ہم گوری گوری آہو چشم عورتیں 42 ان سے بیاہ دیں گے ،
اسی طرح ( ہی ) ہوگا ، اور ہم انہیں گوری رنگت والی کشادہ چشم حوروں سے بیاہ دیں گے
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :42 اصل الفاظ ہیں حُوْرٌ عِیْن ۔ حور جمع ہے حوراء کی اور حوراء عربی زبان میں گوری عورت کو کہتے ہیں ۔ اور عِین جمع ہے عَیناء کی ، اور یہ لفظ بڑی بڑی آنکھوں والی عورت کےلیے بولا جاتا ہے ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو جلد چہارم ، الصافات ، حاشیہ 26 و 29 )