Surah

Information

Surah # 44 | Verses: 59 | Ruku: 3 | Sajdah: 0 | Chronological # 64 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD)
يَدۡعُوۡنَ فِيۡهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِيۡنَۙ‏ ﴿55﴾
دل جمعی کے ساتھ وہاں ہر طرح کے میووں کی فرمائشیں کرتے ہونگے ۔
يدعون فيها بكل فاكهة امنين
They will call therein for every [kind of] fruit - safe and secure.
Dil jamaee kay sath wahan her tarah kay mewon ki farmaeeshen kertay hongay.
وہ وہاں بڑے اطمینان سے ہر قسم کے میوے منگواتے ہوں گے ۔
اس میں ہر قسم کا میوہ مانگیں گے ( ف٦۱ ) امن و امان سے ( ف٦۲ )
وہاں وہ اطمینان سے ہر طرح کی لذیذ چیزیں طلب کریں گے43
وہاں ( بیٹھے ) اطمینان سے ہر طرح کے پھل اور میوے طلب کرتے ہوں گے
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :43 اطمینان سے طلب کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جو چیز جتنی چاہیں گے بے فکری کے ساتھ جنت کے خادموں کو اس کے لانے کا حکم دیں گے اور وہ حاضر کر دی جائے گی ۔ دنیا میں کوئی شخص ہوٹل تو درکنار ، خود اپنے گھر میں اپنی چیز بھی اس اطمینان سے طلب نہیں کرسکتا جس طرح وہ جنت میں طلب کرے گا ۔ کیونکہ یہاں کسی چیز کے بھی اتھاہ ذخیرے کسی کے پاس نہیں ہوتے ، اور جو چیز بھی آدمی استعمال کرتا ہے اس کی قیمت بہرحال اس کی اپنی جیب ہی سے جاتی ہے ۔ جنت میں مال اللہ کا ہوگا اور بندے کو اس کے استعمال کی کھلی اجازت ہوگی ۔ نہ کسی چیز کے ذخیرے ختم ہو جانے کا خطرہ ہوگا نہ بعد میں بل پیش ہونے کا کوئی سوال ۔