Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا فَلِنَفۡسِهٖ‌ۚ وَمَنۡ اَسَآءَ فَعَلَيۡهَا‌ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ‏ ﴿15﴾
جو نیکی کرے گا وہ اپنے ذاتی بھلے کے لئے اور جو برائی کرے گا اس کا وبال اسی پر ہے پھر تم سب اپنے پروردگار کی طرف لوٹائے جاؤ گے ۔
من عمل صالحا فلنفسه و من اساء فعليها ثم الى ربكم ترجعون
Whoever does a good deed - it is for himself; and whoever does evil - it is against the self. Then to your Lord you will be returned.
Jo neki keray ga woh apnay zatti bhalay kay liye aur jo buraee keray ga uss ka wabal ussi per hai phir tum sabb apnay perwerdigar ki taraf lotaye jaogay.
جو شخص بھی نیک کام کرتا ہے وہ اپنے ہی فائدے کے لیے کرتا ہے اور جو برا کام کرتا ہے وہ اپنا ہی نقصان کرتا ہے ، پھر تم سب کو اپنے پروردگار ہی کے پاس واپس لایا جائے گا ۔
جو بھلا کام کرے تو اپنے لیے اور برا کرے تو اپنے برے کو ( ف۱۹ ) پھر اپنے رب کی طرف پھیرے جاؤ گے ( ف۲۰ )
جو کوئی نیک عمل کرے گا اپنے ہی لیے کرے گا ، اور جو برائی کرے گا وہ آپ ہی اس کا خمیازہ بھگتے گا ۔ پھر جانا تو سب کو اپنے رب ہی کی طرف ہے ۔
جس نے کوئی نیک عمل کیا سو اپنی ہی جان کے ( نفع کے ) لئے اور جِس نے برائی کی تو ( اس کا وبال بھی ) اسی پر ہے پھر تم سب اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے