Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ‏ ﴿33﴾
اور ان پر اپنے اعمال کی برائیاں کھل گئیں اور جس کا وہ مذاق اڑا رہے تھے اس نے انہیں گھیر لیا ۔
و بدا لهم سيات ما عملوا و حاق بهم ما كانوا به يستهزءون
And the evil consequences of what they did will appear to them, and they will be enveloped by what they used to ridicule.
Aur unn per apnay aemaal ki burayian khul gaeen aur jiss ka woh mazak ura rahey thay uss ney unhen gher liya.
اور ( اس موقع پر ) انہوں نے جو اعمال کیے تھے ، ان کی برائیاں کھل کر ان کے سامنے آجائیں گی ، اور جس چیز کا وہ مذاق اڑاتے تھے ، وہی ان کو آگھیرے گی ، ( ١٠ )
اور ان پر کھل گئیں ( ف٦٤ ) ان کے کاموں کی برائیاں ( ف٦۵ ) اور انہیں گھیرلیا اس عذاب نے جس کی ہنسی بناتے تھے ،
اس وقت ان پر ان کے اعمال کی برائیاں کھل45 جائیں گی اور وہ اسی چیز کے پھیر میں آ جائیں گے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے ۔
اور اُن کے لئے وہ سب برائیاں ظاہر ہو جائیں گی جو وہ انجام دیتے تھے اور وہ ( عذاب ) انہیں گھیر لے گا جِس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :45 یعنی وہاں ان کو پتہ چل جائے گا کہ اپنے جن طور طریقوں اور عادات و خصائل اور اعمال و مشاغل کو وہ دنیا میں بہت خوب سمجھتے تھے وہ سب ناخوب تھے ۔ اپنے آپ کو غیر جوابدہ فرض کر کے انہوں نے ایسی بنیادی غلطی کر ڈالی جس کی وجہ سے ان کا پورا کارنامہ حیات ہی غلط ہو کر رہ گیا ۔