Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
وَقِيۡلَ الۡيَوۡمَ نَنۡسٰٮكُمۡ كَمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا وَمَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ‏ ﴿34﴾
اور کہہ دیا گیا کہ آج ہم تمہیں بھلا دیں گے جیسے کہ تم نے اپنے اس دن سے ملنے کو بھلا دیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے اور تمہارا مددگار کوئی نہیں ۔
و قيل اليوم ننسىكم كما نسيتم لقاء يومكم هذا و ماوىكم النار و ما لكم من نصرين
And it will be said, "Today We will forget you as you forgot the meeting of this Day of yours, and your refuge is the Fire, and for you there are no helpers.
Aur keh diya gaya kay aaj hum tumhen bhula den gay jaisay kay tum ney apnay iss din say milney ko bhula diya tha tumhara thikana jahannum hai aur tumhara madadgar koi nahi.
اور ان سے کہا جائے گا کہ : آج ہم تمہیں اسی طرح بھلا دیں گے جیسے تم نے یہ بات بھلا ڈالی تھی کہ تمہیں اپنے اس دن کا سامنا کرنا ہوگا اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے ، اور تمہیں کسی قسم کے مددگار میسر نہیں آئیں گے ۔
اور فرمایا جائے گا آج ہم تمہیں چھوڑ دیں گے ( ف٦٦ ) جیسے تم اپنے اس دن کے ملنے کو بھولے ہوئے تھے ( ف٦۷ ) اور تمہارا ٹھکانا آگ ہے اور تمہارا کوئی مددگار نہیں ( ف٦۸ )
اور ان سے کہہ دیا جائے گا کہ آج ہم بھی اسی طرح تمہیں بھلائے دیتے ہیں جس طرح تم اس دن کی ملاقات کو بھول گئے تھے ۔ تمہارا ٹھکانا اب دوزخ ہے اور کوئی تمہاری مدد کرنے والا نہیں ہے ۔
اور ( اُن سے ) کہا جائے گا: آج ہم تمہیں بھلائے دیتے ہیں جِس طرح تم نے اپنے اِس دن کی پیشی کو بھلا دیا تھا اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور تمہارے لئے کوئی بھی مددگار نہ ہوگا