Surah

Information

Surah # 45 | Verses: 37 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 65 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 14, from Madina
ذٰلِكُمۡ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذۡتُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّغَرَّتۡكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا‌ ۚ فَالۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُوۡنَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ‏ ﴿35﴾
یہ اس لئے ہے کہ تم نے اللہ تعالٰی کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اور دنیا کی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا ، پس آج کے دن نہ تو یہ ( دوزخ ) سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے عذر و معذرت قبول کیا جائے گا ۔
ذلكم بانكم اتخذتم ايت الله هزوا و غرتكم الحيوة الدنيا فاليوم لا يخرجون منها و لا هم يستعتبون
That is because you took the verses of Allah in ridicule, and worldly life deluded you." So that Day they will not be removed from it, nor will they be asked to appease [ Allah ].
Yeh iss liye hain kay tum ney Allah Taalaa ki aayaton ki hansi uraee thi aur duniya ki zindagi ney tumhen dhokay mein daal rakha tha pus aaj kay din na to yeh ( dozakh ) say nikalen jayen gay aur na unn say uzar-o-maazrat qabool kiya jayega.
یہ سب اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنایا تھا اور دنیوی زندگی نے تمہیں دھوکے میں ڈال دیا تھا ۔ چنانچہ آج ایسے لوگوں کو نہ وہاں سے نکالا جائے گا ، اور نہ ان سے معافی مانگنے کو کہا جائے گا ۔ ( ١١ )
یہ اس لیے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کا ٹھٹھا ( مذاق ) بنایا اور دنیا کی زندگی نے تمہیں فریب دیا ( ف٦۹ ) تو آج نہ وہ آگ سے نکالے جائیں اور نہ ان سے کوئی منانا چاہے ( ف۷۰ )
یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم نے اللہ کی آیات کا مذاق بنا لیا تھا اور تمہیں دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈال دیا تھا ۔ لہٰذا آج نہ یہ لوگ دوزخ سے نکالے جائیں گے اور نہ ان سے کہا جائے گا کہ معافی مانگ کر اپنے رب کو راضی کرو 46 ۔
یہ اس وجہ سے ( ہے ) کہ تم نے اللہ کی آیتوں کو مذاق بنا رکھا تھا اور دنیوی زندگی نے تمہیں دھوکہ میں ڈال دیا تھا ، سو آج نہ تو وہ اُس ( دوزخ ) سے نکالے جائیں گے اور نہ اُن سے توبہ کے ذریعے ( اللہ کی ) رضاجوئی قبول کی جائے گی
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :46 یہ آخری فقرہ اس انداز میں ہے جیسے کوئی آقا اپنے کچھ خادموں کو ڈانٹنے کے بعد دوسروں سے خطاب کر کے کہتا ہے کہ اچھا ، اب ان نالائقوں کی یہ سزا ہے ۔