Surah

Information

Surah # 46 | Verses: 35 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 66 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 10, 15, 35, from Madina
وَاِذَا حُشِرَ النَّاسُ كَانُوۡا لَهُمۡ اَعۡدَآءً وَّ كَانُوۡا بِعِبَادَتِهِمۡ كٰفِرِيۡنَ‏ ﴿6﴾
اور جب لوگوں کو جمع کیا جائے گا تو یہ ان کے دشمن ہوجائیں گے اور ان کی پرستش سے صاف انکار کر جائیں گے ۔
و اذا حشر الناس كانوا لهم اعداء و كانوا بعبادتهم كفرين
And when the people are gathered [that Day], they [who were invoked] will be enemies to them, and they will be deniers of their worship.
Aur jab logon ko jama kiya jayega to yeh unn kay dushman hojayen gay aur unn ki parastish say saaf inkaar ker jayen gay.
اور جب لوگوں کو محشر میں جمع کیا جائے گا تو وہ ان کے دشمن بن جائیں گے اور ان کی عبادت ہی سے منکر ہوں گے ۔ ( ٢ )
اور جب لوگوں کا حشر ہوگا وہ ان کے دشمن ہوں گے ( ف۱۳ ) اور ان سے منکر ہوجائیں گے ( ف۱٤ )
اور جب تمام انسان جمع کیے جائیں گے اس وقت وہ اپنے پکارنے والوں کے دشمن اور ان کی عبادت کے منکر ہوں گے 7 ۔
اور جب لوگ ( قیامت کے دن ) جمع کئے جائیں گے تو وہ ( معبودانِ باطلہ ) ان کے دشمن ہوں گے اور ( اپنی برات کی خاطر ) ان کی عبادت سے ہی منکر ہو جائیں گے
سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :7 یعنی وہ صاف صاف کہہ دیں گے کہ نہ ہم نے ان سے کبھی یہ کہا تھا کہ تم ہماری عبادت کرنا ، اور نہ ہمیں یہ خبر کہ یہ لوگ ہماری عبادت کرتے تھے ۔ اپنی اس گمراہی کے یہ خود ذمہ دار ہیں ۔ اس کا خمیازہ ان ہی کو بھگتنا چاہیے ۔ ہمارا اس گناہ میں کوئی حصہ نہیں ہے ۔