Surah

Information

Surah # 46 | Verses: 35 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 66 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 10, 15, 35, from Madina
وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوۡا‌ ۚ وَلِيُوَفِّيَهُمۡ اَعۡمَالَهُمۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ‏ ﴿19﴾
اور ہر ایک کو اپنے اپنے اعمال کے مطابق درجے ملیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال کے پورے بدلے دے اور ان پر ظلم نہ کیا جائے گا ۔
و لكل درجت مما عملوا و ليوفيهم اعمالهم و هم لا يظلمون
And for all there are degrees [of reward and punishment] for what they have done, and [it is] so that He may fully compensate them for their deeds, and they will not be wronged.
Aur her aik ko apnay apnay aemaal kay mutabiq darjay milen gay takay unhen unn kay aemaal kay pooray badlay day aur unn per zulm na kiya jayega.
اور ہر ایک ( گروہ ) کے اپنے اعمال کی وجہ سے مختلف درجے ہیں ، اور اس لیے ہیں تاکہ اللہ ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے ۔ اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔
اور ہر ایک کے لیے ( ف۵۲ ) اپنے اپنے عمل کے درجے ہیں ( ف۵۳ ) اور تاکہ اللہ ان کے کام انہیں پورے بھردے ( ف۵٤ )
دونوں گروہوں میں سے ہر ایک کے درجے ان کے اعمال کے لحاظ سے ہیں تاکہ اللہ ان کے کیے کا پورا پورا بدلہ ان کو دے ۔ ان پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا23 ۔
اور سب کے لئے ان ( نیک و بد ) اعمال کی وجہ سے جو انہوں نے کئے ( جنت و دوزخ میں الگ الگ ) درجات مقرر ہیں تاکہ ( اﷲ ) ان کو ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا
سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :23 یعنی نہ اچھے لوگوں کی نیکیاں اور قربانیاں ضائع ہوں گی اور نہ برے لوگوں کو ان کی برائی سے بڑھ کر سزا دی جائے گی ۔ نیک آدمی اگر اپنے اجر سے محروم رہ جائے ، یا اپنے حقیقی استحقاق سے کم اجر پائے تو یہ بھی ظلم ہے ، اور برا آدمی اپنے کیے کی سزا نہ پائے یا جتنا کچھ قصور اس نے کیا ہے اس سے زیادہ سزا پائے تو یہ بھی ظلم ہے ۔