Surah

Information

Surah # 46 | Verses: 35 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 66 | Classification: Makkan
Revelation location & period: Late Makkah phase (620 - 622 AD). Except 10, 15, 35, from Madina
تُدَمِّرُ كُلَّ شَىۡءٍ ۭ بِاَمۡرِ رَبِّهَا فَاَصۡبَحُوۡا لَا يُرٰٓى اِلَّا مَسٰكِنُهُمۡ‌ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‏ ﴿25﴾
جو اپنے رب کے حکم سے ہرچیز کو ہلاک کر دے گا ، پس وہ ایسے ہوگئے کہ بجز ان کے مکانات کے اور کچھ دکھائی نہ دیتا تھا گناہ گاروں کے گروہ کو ہم یونہی سزا دیتے ہیں ۔
تدمر كل شيء بامر ربها فاصبحوا لا يرى الا مسكنهم كذلك نجزي القوم المجرمين
Destroying everything by command of its Lord. And they became so that nothing was seen [of them] except their dwellings. Thus do We recompense the criminal people.
Jo apnay rab kay hukum say her cheez ko halak ker day gi puz woh aisay hogaye kay bajuz unkay maknaat kay aur kuch dikhaee na deta tha gunahgaron kay girohon ko hum yunhi saza detay hain.
جو اپنے پروردگار کے حکم سے ہر چیز کو تہس نہس کر ڈالے گی ، غرض ان کی حالت یہ ہوگئی کہ ان کے گھروں کے سوا کچھ نظر نہیں آتا تھا ۔ ایسے مجرم لوگوں کو ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں ۔
ہر چیز کو تباہ کر ڈالتی ہے اپنے رب کے حکم سے ( ف٦٦ ) تو صبح رہ گئے کہ نظر نہ آتے تھے مگر ان کے سُونے مکان ، ہم ایسی ہی سزا دیتے ہیں مجرموں کو ،
اپنے رب کے حکم سے ہر چیز کو تباہ کر ڈالے گا ۔ آخر کار ان کا حال یہ ہوا کہ ان کے رہنے کی جگہوں کے سوا وہاں کچھ نظر نہ آتا تھا ۔ اس طرح ہم مجرموں کو بدلہ دیا کرتے ہیں 29 ۔
۔ ( جو ) اپنے پروردگار کے حکم سے ہر شے کو تباہ و برباد کر دے گی پس وہ ایسے ( تباہ ) ہو گئے کہ ان کے ( مِسمار ) گھروں کے سوا کچھ نظر ہی نہیں آتا تھا ۔ ہم مجرم لوگوں کو اِس طرح سزا دیا کرتے ہیں
سورة الْاَحْقَاف حاشیہ نمبر :29 قوم عاد کے قصے کی تفصیلات کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم ، الاعراف ، حواشی ۵۱ تا۵٦ ، ہود ، حواشی ۵٤ تا ٦۵ ، جلد سوم ، المومنون ، حواشی ۳٤ تا ۳۷ ، الشعراء ، حواشی ۸۸ تا ۹٤ ، العنکبوت ، حاشیہ ٦۵ ، جلد چہارم ، حم السجدہ ، حواشی ۲۰ ۔ ۲۱ ۔