Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
وَيُدۡخِلُهُمُ الۡجَـنَّةَ عَرَّفَهَا لَهُمۡ‏ ﴿6﴾
اور انہیں اس جنت میں لے جائے گا جس سے انہیں شناسا کر دیا ہے ۔
و يدخلهم الجنة عرفها لهم
And admit them to Paradise, which He has made known to them.
Aur unhen uss jannat mein ley jaye ga jiss say unhen shanasa ker diya hai.
اور انہیں جنت میں داخل کرے گا جس کی انہیں خوب پہچان کرادی ہوگی ۔ ( ٦ )
اور انہیں جنت میں لے جائے گا انہیں اس کی پہچان کرادی ہے ( ف۱۸ )
اور ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ ان کو واقف کرا چکا11 ہے ۔
اور ( بالآخر ) انہیں جنت میں داخل فرما دے گا جس کی اس نے ( پہلے ہی سے ) انہیں خوب پہچان کرا دی ہے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :11 یہ ہے وہ نفع جو راہ خدا میں جان دینے والوں کو حاصل ہوگا ۔ اس کے تین مراتب بیان فرمائے گئے ہیں ۔ ایک یہ کہ اللہ ان کی رہنمائی فرمائے گا ۔ دوسرے یہ کہ ان کا حال درست کر دے گا ۔ تیسرے یہ کہ ان کو اس جنت میں داخل کرے گا جس سے وہ پہلے ہی ان کو واقف کرا چکا ہے ۔ رہنمائی کرنے سے مراد ظاہر ہے کہ اس مقام پر جنت کی طرف رہنمائی کرنا ہے ۔ حالت درست کرنے سے مراد یہ ہے کہ جنت میں داخل ہونے سے پہلے اللہ تعالی ان کو خلعتوں سے آراستہ کر کے وہاں لے جائے گا اور ہر اس آلائش کو دور کر دے گا جو دنیا کی زندگی میں ان کو لگ گئی تھی ۔ اور تیسرے مرتبے کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں پہلے ہی ان کو قرآن اور نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی زبان سے بتایا جا چکا ہے کہ وہ جنت کیسی ہے جو اللہ نے ان کے لیے مہیا کر رکھی ہے ۔ اس جنت میں جب وہ پہنچیں گے تو بالکل اپنی جانی پہچانی چیز میں داخل ہوں گے اور ان کو معلوم ہو جائے گا کہ جس چیز کے دینے کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا وہی ان کو دی گئی ہے ، اس میں یک سرمو فرق نہیں ہے ۔