Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ تَـنۡصُرُوا اللّٰهَ يَنۡصُرۡكُمۡ وَيُثَبِّتۡ اَقۡدَامَكُمۡ‏ ﴿7﴾
اے ایمان والو! اگر تم اللہ ( کے دین ) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا اور تمہیں ثابت قدم رکھے گا ۔
يايها الذين امنوا ان تنصروا الله ينصركم و يثبت اقدامكم
O you who have believed, if you support Allah , He will support you and plant firmly your feet.
Aey eman walo! Agar tum Allah kay ( deen ) ki madad kero gay to woh tumhari madad keray ga aur tumhen sabit qadam rakhay ga.
اے ایمان والو ! اگر تم اللہ ( کے دین ) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا ، اور تمہارے قدم جما دے گا ۔
اے ایمان والو اگر تم دین خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری مدد کرے گا ( ف۱۹ ) اور تمہارے قدم جمادے گا ( ف۲۰ )
اے لوگو جو ایمان لائے ہو ، اگر تم اللہ کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد کرے گا12 اور تمہارے قدم مضبوط جما دے گا ۔
اے ایمان والو! اگر تم اﷲ ( کے دین ) کی مدد کرو گے تو وہ تمہاری مدد فرمائے گا اور تمہارے قدموں کو مضبوط رکھے گا
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :12 اللہ کی مدد کرنے کا ایک سیدھا سادھا مفہوم تو یہ ہے کہ اس کا کلمہ بلند کرنے کے لیے جان و مال سے جہاد کیا جائے ۔ لیکن اس کا ایک غامض مفہوم بھی ہے جس کی ہم اس سے پہلے تشریح کر چکے ہیں ( ملاحظہ ہو تفہیم القرآن ، جلد اول ، تفسیر آل عمران ، حاشیہ 50 ) ۔