Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَتَعۡسًا لَّهُمۡ وَاَضَلَّ اَعۡمَالَهُمۡ‏ ﴿8﴾
اور جو لوگ کافر ہوئے انہیں ہلاکی ہو اللہ ان کے اعمال غارت کر دے گا ۔
و الذين كفروا فتعسا لهم و اضل اعمالهم
But those who disbelieve - for them is misery, and He will waste their deeds.
Aur jo log kafir huye unhen halaki ho Allah unkay aemaal ghaarat kerday ga.
اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے ، ان کے لیے تباہی ہے ، اور اللہ نے ان کے اعمال اکارت کردیے ہیں ۔
اور جنہوں نے کفر کیا تو ان پر تباہی پڑے اور اللہ ان کے اعمال برباد کرے ،
رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ، تو ان کے لیے ہلاکت ہے ۔ 13 اور اللہ نے ان کے اعمال کو بھٹکا دیا ہے ۔
اور جنہوں نے کفر کیا تو ان کے لئے ہلاکت ہے اور ( اﷲ نے ) ان کے اعمال برباد کر دیئے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :13 اصل الفاظ ہیں فَتَعْساًلَّھُمْ ۔ تعس ٹھوکر کھا کر منہ کے بل گرنے کو کہتے ہیں ۔