Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ كَرِهُوۡا مَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ فَاَحۡبَطَ اَعۡمَالَهُمۡ‏ ﴿9﴾
یہ اس لئے کہ وہ اللہ کی نازل کردہ چیز سے ناخوش ہوئے پس اللہ تعالٰی نے ( بھی ) ان کے اعمال ضائع کر دیئے ۔
ذلك بانهم كرهوا ما انزل الله فاحبط اعمالهم
That is because they disliked what Allah revealed, so He rendered worthless their deeds.
Yeh iss liye kay woh Allah ki nazil kerdah cheez say na khush huye pus Allah Taalaa ney ( bhi ) unn kay aemaal zaya ker diye.
یہ اس لیے کہ انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا جو اللہ نے نازل کی تھی ، چنانچہ اللہ نے ان کے اعمال ضائع کردیے ۔
یہ اس لیے کہ انہیں ناگوار ہوا جو اللہ نے اتارا ( ف۲۱ ) تو اللہ نے ان کا کیا دھرا اِکارت کیا ،
کیونکہ انہوں نے اس چیز کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے 14 ، لہٰذا اللہ نے ان کے اعمال ضائع کر دیے ۔
یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے اس ( کتاب ) کو ناپسند کیا جو اﷲ نے نازل فرمائی تو اس نے ان کے اعمال اکارت کر دیئے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :14 یعنی انہوں نے اپنی پرانی جاہلیت کے اوہام و تخیلات اور رسم و رواج اور اخلاقی بگاڑ کو ترجیح دی اور اس تعلیم کو پسند نہ کیا جو اللہ نے ان کو سیدھا راستہ بتانے کے لیے نازل کی تھی ۔