Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
ذٰ لِكَ بِاَنَّ اللّٰهَ مَوۡلَى الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَاَنَّ الۡكٰفِرِيۡنَ لَا مَوۡلٰى لَهُمۡ‏ ﴿11﴾
وہ اس لئے کہ ایمان والوں کا کارساز خود اللہ تعالٰی ہے اور اس لئے کہ کافروں کا کوئی کارساز نہیں ۔
ذلك بان الله مولى الذين امنوا و ان الكفرين لا مولى لهم
That is because Allah is the protector of those who have believed and because the disbelievers have no protector.
Woh iss liye kay eman walon ka kaar saaz khud Allah Taalaa hai aur iss liye kay kafiron ka koi kaar saaz nahi.
یہ اس لیے کہ اللہ ان لوگوں کا رکھوالا ہے جو ایمان لائیں اور کافروں کا کوئی رکھوالا نہیں ہے ۔
یہ ( ف۲۵ ) اس لیے کہ مسلمانوں کا مولیٰ اللہ ہے اور کافروں کا کوئی مولیٰ نہیں ،
یہ اس لیے کہ ایمان لانے والوں کا حامی و ناصر اللہ ہے اور کافروں کا حامی و ناصر کوئی نہیں 16
یہ اس وجہ سے ہے کہ اﷲ ان لوگوں کا ولی و مددگار ہے جو ایمان لائے ہیں اور بیشک کافروں کے لئے کوئی ولی و مددگار نہیں ہے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :16 جنگ احد میں جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم زخمی ہو کر چند صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے ساتھ ایک گھاٹی میں ٹھیرے ہوئے تھے اس وقت ابوسفیان نے نعرہ لگایا : لنا عُزّیٰ وَلَا عُزّٰی لَکُمْ ۔ ہمارے پاس عزیٰ ہے اور تمہارا کوئی عزیٰ نہیں ہے ۔ اس پر نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے فرمایا اسے جواب دو: اللہ مولانا ولا مولی لکم ۔ ہمارا حامی و ناصر اللہ ہے اور تمہارا حامی و ناصر کوئی نہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ جواب اسی آیت سے ماخوذ تھا ۔