Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
اِنَّ اللّٰهَ يُدۡخِلُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يَتَمَتَّعُوۡنَ وَيَاۡكُلُوۡنَ كَمَا تَاۡكُلُ الۡاَنۡعَامُ وَالنَّارُ مَثۡوًى لَّهُمۡ‏ ﴿12﴾
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے انہیں اللہ تعالٰی یقیناً ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اور جو لوگ کافر ہوئے وہ ( دنیا ہی کا ) فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مثل چوپایوں کے کھا رہے ہیں ان کا ( اصل ) ٹھکانا جہنم ہے ۔
ان الله يدخل الذين امنوا و عملوا الصلحت جنت تجري من تحتها الانهر و الذين كفروا يتمتعون و ياكلون كما تاكل الانعام و النار مثوى لهم
Indeed, Allah will admit those who have believed and done righteous deeds to gardens beneath which rivers flow, but those who disbelieve enjoy themselves and eat as grazing livestock eat, and the Fire will be a residence for them.
Jo log eman laye aur unhon ney nek aemaal kiye unhen Allah Taalaa aisay baghon mein dakhil keray ga jinn kay neechay nehren beh jari hain aur jo log kafir huye woh ( duniya hi ka ) faeedah utha rahey hain aur misil chopayon kay kha rahey hain unn ka asal thikana jahannum hai.
یقین رکھو کہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، اللہ ان کو ایسے باغات میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ اور جنہوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ ( یہاں تو ) مزے اڑا رہے ہیں ، اور اسی طرح کھا رہے ہیں جیسے چوپائے کھاتے ہیں ، اور جہنم ان کا آخری ٹھکانا ہے ۔
بیشک اللہ داخل فرمائے گا انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے باغوں میں جن کے نیچے نہریں رواں ، اور کافر برتتے ہیں اور کھاتے ہیں ( ف۲٦ ) جیسے چوپائے کھائیں ( ف۲۷ ) اور آگ میں ان کا ٹھکانا ہے ،
ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو اللہ ان جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ، اور کفر کرنے والے بس دنیا کی چند روزہ زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں ، جانوروں کی طرح کھا پی رہے ہیں 17 ۔ اور ان کا آخری ٹھکانا جہنم ہے ۔
بیشک اﷲ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے بہشتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی ، اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ( دنیوی ) فائدے اٹھا رہے ہیں اور ( اس طرح ) کھا رہے ہیں جیسے چوپائے ( جانور ) کھاتے ہیں سو دوزخ ہی ان کا ٹھکانا ہے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :17 یعنی جس طرح جانور کھاتا ہے اور کچھ نہیں سوچتا کہ یہ رزق کہاں سے آیا ہے ، کس کا پیدا کیا ہوا ہے ، اور اس رزق کے ساتھ میرے اوپر رازق کے کیا حقوق عائد ہوتے ہیں ، اسی طرح یہ لوگ بھی کھائے جا رہے ہیں ، چرنے چگنے سے آگے کسی چیز کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے ۔