Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
وَالَّذِيۡنَ اهۡتَدَوۡا زَادَهُمۡ هُدًى وَّاٰتٰٮهُمۡ تَقۡوٰٮهُمۡ‏ ﴿17﴾
اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ نے انہیں ہدایت میں بڑھا دیا ہے اور انہیں ان کی پرہیز گاری عطا فرمائی ہے ۔
و الذين اهتدوا زادهم هدى و اتىهم تقوىهم
And those who are guided - He increases them in guidance and gives them their righteousness.
Aur jo log hidayat yafta hain Allah ney unhen hidayat mein aur barha diya hai aur unhen unki perhezgari ata farmaee hai.
اور جن لوگوں نے ہدایت کا راستہ اختیار کیا ہے اللہ نے انہیں ہدایت میں اور ترقی دی ہے ، اور انہیں ان کے حصے کا تقوی عطا فرمایا ہے ۔
اور جنہوں نے راہ پائی ( ف٤۵ ) اللہ نے ان کی ہدایت ( ف٤٦ ) اور زیادہ فرمائی اور ان کی پرہیزگاری انہیں عطا فرمائی ( ف٤۷ )
رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی ہے ، اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے27 اور انہیں ان کے حصے کا تقویٰ عطا فرماتا ہے 28
اور جن لوگوں نے ہدایت پا لی ہے ، اﷲ ان کی ہدایت کو اور زیادہ فرما دیتا ہے اور انہیں ان کے مقامِ تقوٰی سے سرفراز فرماتا ہے
سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :27 یعنی وہی باتیں ، جن کو سن کر کفار و منافقین پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی آپ کیا فرما رہے تھے ، ہدایت یافتہ لوگوں کے لیے مزید ہدایت کی موجب ہوتی ہیں ، اور جس مجلس سے وہ بد نصیب اپنا وقت ضائع کر کے اٹھتے ہیں ، اسی مجلس سے یہ خوش نصیب لوگ علم و عرفان کا ایک نیا خزانہ حاصل کر کے پلٹتے ہیں ۔ سورة مُحَمَّد حاشیہ نمبر :28 یعنی جس تقوی کی اہلیت وہ اپنے اندر پیدا کر لیتے ہیں ، اللہ تعالی اس کی توفیق انہیں عطا فرما دیتا ہے ۔