Surah

Information

Surah # 47 | Verses: 38 | Ruku: 4 | Sajdah: 0 | Chronological # 95 | Classification: Madinan
Revelation location & period: Madina phase (622 - 632 AD). Except 13, revealed during Muhammad's Hijrah
طَاعَةٌ وَّقَوۡلٌ مَّعۡرُوۡفٌ‌ فَاِذَا عَزَمَ الۡاَمۡرُ فَلَوۡ صَدَقُوا اللّٰهَ لَـكَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡ‌ۚ‏ ﴿21﴾
فرمان کا بجا لانا اور اچھی بات کا کہنا پھر جب کام مقرر ہو جائے تو اگر اللہ کے ساتھ سچے رہیں تو ان کے لئے بہتری ہے ۔
طاعة و قول معروف فاذا عزم الامر فلو صدقوا الله لكان خيرا لهم
Obedience and good words. And when the matter [of fighting] was determined, if they had been true to Allah , it would have been better for them.
Farman ka baja lana aur achi baat ka kehna. Phir jab kaam muqarrar hojaye to agar Allah kay sath sachay rahen to unn kay liye behtri hai.
یہ فرمانبرداری کا اظہار اور اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں ، لیکن جب ( جہاد کا ) حکم پکا ہوجائے اس وقت اگر یہ اللہ کے ساتھ سچے نکلیں تو ان کے حق میں اچھا ہو ۔
اور اچھی بات کہتے پھر جب حکم ناطق ہوچکا ( ف۵۸ ) تو اگر اللہ سے سچے رہتے ( ف۵۹ ) تو ان کا بھلا تھا ،
۔ ( ان کی زبان پر ہے ) اطاعت کا اقرار اور اچھی اچھی باتیں ۔ مگر جب قطعی حکم دے دیا گیا اس وقت وہ اللہ سے اپنے عہد میں سچے نکلتے تو انہی کے لئے اچھا تھا ۔
فرمانبرداری اور اچھی گفتگو ( ان کے حق میں بہتر ) ہے ، پھر جب حکمِ جہاد قطعی ( اور پختہ ) ہو گیا تو اگر وہ اﷲ سے ( اپنی اطاعت اور وفاداری میں ) سچے رہتے تو ان کے لئے بہتر ہوتا