Surah

Information

Surah ID #3
Total Verses 200 Ayaat
Rukus 20
Sajdah 0
Actual Order #89
Classification Madinan
Revelation Location & Period Madina phase (622 - 632 AD)
Surah 3: Al Imran Ayat #166
وَمَاۤ اَصَابَكُمۡ يَوۡمَ الۡتَقَى الۡجَمۡعٰنِ فَبِاِذۡنِ اللّٰهِ وَلِيَعۡلَمَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ‏ ﴿166﴾
And what struck you on the day the two armies met was by permission of Allah that He might make evident the [true] believers.
اور تمہیں جو کچھ اس دن پہنچا جس دن دو جماعتوں میں مڈبھیڑہوئی تھی ، وہ سب اللہ کے حکم سے تھا اور اس لئے کہ اللہ تعالٰی ایمان والوں کو ظاہری طور پر جان لے ۔

More translations & tafseer

و ما اصابكم يوم التقى الجمعن فباذن الله و ليعلم المؤمنين
And what struck you on the day the two armies met was by permission of Allah that He might make evident the [true] believers.
Aur tumhen jo kuch uss din phoncha jiss din do jamaton mein mudd bher hui thi woh sab Allah kay hukum say tha aur iss liye kay Allah Taalaa eman walon ko zahiri tor per jaan ley.
اور تمہیں جو مصیبت اس دن پہنچی جب دونوں لشکر ٹکرائے تھے ، وہ اللہ کے حکم سے پہنچی ، تاکہ وہ مومنوں کو بھی پرکھ کر دیکھ لے ۔
اور وہ مصیبت جو تم پر آئی ( ف۳۲۲ ) جس دن دونوں فوجیں ( ف۳۲۳ ) ملی تھیں وہ اللہ کے حکم سے تھی اور اس لئے کہ پہچان کرادے ایمان والوں کی ،
جو نقصان لڑائی کے دن تمہیں پہنچا وہ اللہ کے اذن سے تھا اور اس لیے تھا کہ اللہ دیکھ لے تم میں سے مومن کون ہیں اور منافق کون ۔
اور اُس دن جو تکلیف تمہیں پہنچی جب دونوں لشکر باہم مقابل ہو گئے تھے سو وہ اللہ کے حکم ( ہی ) سے تھے اور یہ اس لئے کہ اللہ ایمان والوں کی پہچان کرا دے